Inquilab Logo

سب سے بڑا ریئلٹی شو ’بگ باس‘ ووٹ پر لانچ کیا جائے گا

Updated: July 13, 2021, 12:26 PM IST | Agency | Mumbai

؍۶؍ماہ تک ٹی وی پر چلنے والا یہ شو پہلے ۶؍ہفتے اوٹی ٹی پر نشر کیا جائے گا،عام آدمی کو زیادہ اختیار ہوگا

Bigg Boss will now be seen on the first OTT platform vote.Picture:INN
بگ باس اب پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ووٹ پر دیکھا جاسکے گا۔تصویر :آئی این این

ہندستان کا سب سے بڑا ریئلٹی شو ’بگ باس‘ ٹیلی ویژن پریمیئر سے قبل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ پر لانچ کیا جائے گا۔’بگ باس‘ میں کچھ سنسنی خیز اداکار، معروف چہرے اور ہندوستانی انٹرٹنمنٹ کی دنیا کے بااثر افراد دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ شو بہت سارے ڈرامہ ، میلوڈرامہ اور جذبات سےبھر پور ہوگا۔ اس بار کچھ ’جنتا‘ فیکٹرس کے ذریعے  کامن مین یعنی عام آدمی کو کچھ پاورس(اختیارات دئے جارہے ہیں۔ اس کے تحت انہیں اپنی پسندکے شرکاء کو منتخب کرنے، انہیںشو میں برقرار رکھنے،ٹاسک دینے اورانہیں شو سے باہرنکالنے کی پاور ملے گی۔ مجموعی طور پر یہ نیا سیزن لوگوں کے ذریعہ لوگوں کے لئے ایک انوکھا تجربہ لے کر آئے گا۔ ۶؍ماہ تک چلنے والابگ باس پہلے۶؍ہفتے او ٹی ٹی ووٹ پر نشر ہوگا او شائقین اس کا لطف کہیں بھی اور کسی بھی وقت اٹھا سکتےہیں۔ ڈیجیٹل لانچ ہونے کی وجہ سے مداحوں کو اس شو سے بھرپور لطف اندوزہونے،  براہ راست اورگہرائی سے شامل ہونے اوراس کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK