Inquilab Logo Happiest Places to Work

راہل دراوڑ کا بیٹا انڈر۔۱۹؍ انڈین کرکٹ ٹیم میں شامل

Updated: June 12, 2026, 5:36 PM IST | Mumbai

ہندوستان کے سابق عظیم کپتان اور سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کے چھوٹے بیٹے انوے دراوڑ کو اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے انڈیا انڈر۔۱۹؍ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Anve Dravid will play for the U-19 team. Photo: INN
انوے دراوڑ انڈر۔۱۹؍ٹیم میں کھیلیں گے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے سابق عظیم کپتان اور سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کے چھوٹے بیٹے انوے دراوڑ کو اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے انڈیا انڈر۔۱۹؍  ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم ۳؍ ون ڈے اور ۲؍۴؍ روزہ  میچ کھیلے گی۔انوے دراوڑ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور باصلاحیت وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے نومبر۲۰۱۵ء میں بنگلور کے سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلی گئی ون ڈے سہ فریقی سیریز کے دوران انڈیا’ بی‘ انڈر۔۱۹؍کی نمائندگی کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف ایک میچ کھیلا تھا۔ اگرچہ اس میچ میں وہ پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے تاہم انہوں نے وکٹوں کے پیچھے ۲؍ شاندار کیچ پکڑے تھے۔

انوے دراوڑ نے حال ہی میں وینو مانکڈ ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کرناٹک کی انڈر۔۱۹؍ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ انہوں نے اس باوقار ٹورنامنٹ کی ۶؍اننگز میں۵۵؍ کےشاندار اوسط سے۲۲۰؍  رن بنائے، جو ان کی ٹیم کی طرف سے دوسرے سب سے زیادہ رن تھے۔

واضح رہے کہ راہل دراوڑ کے بڑے بیٹے، ۲۰؍سالہ سمیت دراوڑ کو بھی سال ۲۰۲۴ءء میں آسٹریلیا کے خلاف انڈیا انڈر۔۱۹؍ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن گھٹنے کی چوٹ کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ سمیت نے کرناٹک کی ٹی۔۲۰؍لیگ مہاراجہ ٹی۔۲۰؍ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ایک کپ، ۷؍ اسٹیڈیم، ۱۲؍ ٹیم، ۳۳؍ میچ اور کروڑوں خواب

انڈیا انڈر۔۱۹؍ون ڈے اسکواڈ

ساگر ورک، لکشیا رائے چندانی (نائب کپتان)، یشوردھن سنگھ چوہان (کپتان)، ونیت وی کے، ارجن راجپوت، کشاگر اوجھا، رجت بگھیل (وکٹ کیپر)، انوےدراوڑ (وکٹ کیپر)، انمول جیت سنگھ، وٹکور یشویر گوڑ، روہت انل یادو، شاوین وی، کاویہ پارس پٹیل، موہت الوا اور ایشان سود۔

۴؍روزہ میچ کیلئے انڈیا۔۱۹؍ٹیم

ساگر ورک، لکشیا رائے چندانی (نائب کپتان)، یشوردھن سنگھ چوہان (کپتان)، پٹیل کش، منال چوہان، کشاگر اوجھا، مانو کرشنا (وکٹ کیپر)، آرین سندیش سکپال (وکٹ کیپر)، ہیمچوڈیشن جے، بی کے کشور، روہت انل یادو، کاویہ پارس پٹیل، پریانشو سنگھ، پرناو راگھویندرا اور چگروپتی وینکٹ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK