Inquilab Logo

ڈائریکٹر نے وکی کو فلم میں کاسٹ کرنے سے صاف انکار کردیا

Updated: January 12, 2022, 12:43 PM IST | Agency

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے وکی کوشل کو کام دینے سے انکار کردیا۔ وکی کوشل نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اترنگی رے‘ دیکھ کر ڈائریکٹر سے آئندہ کام دینے کی خواہش کا اظہار کیا

Vicky Kaushal. Picture:INN
وکی کوشل کو فلم ’اترنگی رے‘ بہت پسند آئی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے وکی کوشل کو کام دینے سے انکار کردیا۔ وکی کوشل نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اترنگی رے‘ دیکھ کر ڈائریکٹر سے آئندہ کام دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اداکارہ سارہ خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارہ نے خود کو سرینڈر کر کے بھرپور کردار ادا کیا۔  انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وکی کوشل نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور متعلقہ اداکاروں سمیت ڈائریکٹر آنند ایل رائے کو بھی مخاطب کیا۔  اداکاروکی کوشل نے لکھا   ’’اتنی پیاری فلم دیکھ کر مزہ آگیا، سارہ خان نے بہت مشکل کردار بہترین اندازمیں  سے ادا کیا جبکہ اکشے کمار نے ایک بار پھر خود کو ذہین اداکار ثابت کیا۔‘‘    اداکار نے فلم ڈائریکٹر سے آئندہ موقع دینے کی درخواست کی جس پر آنند نے کہا ’ ’بھائی فلم کی تعریف کرنے کا شکریہ، تم کاسٹ نہیں ہوگے۔‘‘وکی کوشل کی اس پوسٹ پر سارہ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے آنند سے سفارش کی کہ وہ آئندہ فلم میں دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK