• Thu, 17 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرنگے کی طبیعت بگڑی، منصوبہ تبدیل کرنے کا امکان

Updated: September 17, 2026, 12:09 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا ڈرافٹ آئے گا، ہم وہ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ کل کو کوئی یہ نہ کہے کہ حکومت فیصلہ کر رہی ہے اور جرنگے نہیں سن رہے ہیں‘‘

This is how Manoj Jarange and the Maratha Morcha convoy were welcomed upon their arrival in Beed late at night. Photo: INN
 منوج جرنگے اور مراٹھا مورچہ کے قافلے کی بیڑ آمد پررات گئے اس طرح استقبال کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

سبھی مراٹھاؤں کو دیگر پسماندہ جماعت( او بی سی) زمرے سے ریزرویشن دینے کے مطالبہ پر بھوک ہڑتال کرنے والے منوج جرنگے پاٹل نے ۱۵؍ ستمبرکو اپنے گاؤں انتروالی سراٹی (ضلع جالنہ) سے ممبئی کے آزاد میدان کی طرف مارچ کا آغازکیا لیکن جالنہ آتے آتے ان کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ نہ وہ ٹھیک سے کھڑے ہو پارہے ہیں اور نہ ہی بیٹھ پا رہے ہیں۔ تاہم ان کی طبیعت بگڑنے پر جالنہ کے ضلع سرجن نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ منوج جرنگے کو مسلسل ۱۹؍ دن سے بھوک ہڑتال کرنے اور ۲؍ دنوں سے پانی بھی نہ پینے کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہوئی ہے اور مستقل دماغ، جگر اور گردے فیل ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ انہیں آئی سی یو میں داخل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شدید کمزوری کے پیش نظر فی الحال انہیں سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امبرناتھ میں آزاد ریلوے پولیس اسٹیشن کا افتتاح عمل میں آیا

اس سلسلے میں اب منوج جرنگے نے ایک نئے پلان کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ڈرافٹ آئے گا۔ ہم اس مسودے کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ کل کو کوئی یہ نہ کہے کہ حکومت فیصلہ کر رہی ہے اور جرنگے نہیں سن رہے ہیں ، اسلئے اب ہم نے پلان بدل دیا ہے۔ جرنگے نے کہا کہ ’’میں مراٹھوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلدبازی نہ کریں۔  مراٹھا جو سری گونڈہ، ہڑپسر، پونے سے ممبئی کیلئے روانہ ہوئے ہیں، جب تک ہم تاریخ کا اعلان نہیں کرتے، ممبئی کیلئے روانہ نہ ہوں۔ اگر ہم پہلے سے تاریخ کا اعلان کر دیں تو حکومت اس میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ اسلئے فوری طور پر تاریخ کا اعلان نہیں کریں گے۔  انہوں نے کہاکہ ’’اگر وقت نے اجازت دی تو مَیں ۱۷؍افراد کے ساتھ اکیلے ممبئی کے آزاد میدان جاؤں گا، ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کون روکتا ہے۔ ہم کل دوپہر ایک بجے ممبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔ منوج جرنگے نے یہ بھی کہا ہے کہ۱۸؍ ستمبر کو ممبئی میں کچھ کیا جائے گا۔ اگر کوئی مجھے روکے گا تو لاکھوں مراٹھا ممبئی آئیں گے۔

منوج جرنگے کے مظاہرہ کے مختصر نکات درج ذیل ہیں:

ممبئی مارچ کا آغاز: منوج جرنگے نے۱۵؍ ستمبرکو اپنے گاؤں انتروالی سراٹی (جالنہ) سے ممبئی آزاد میدان کی طرف مارچ کا آغاز کیا ، وہ ۱۹؍ستمبر سے آزاد میدان میں غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب یہ منصوبہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آٹگاؤں کے قریب حادثہ، کار، ٹرک کے ڈھانچے میں جاگھسی

پولیس کا اجازت دینے سے انکار: ممبئی پولیس نے گنیش اتسو کے جاری تہوار، قانون و نظام اور حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد میدان میں مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی اجازت دینے سے ۲؍ مرتبہ انکار کر دیا ہے ، البتہ تیسری مرتبہ کتنے افراد احتجاج میں شرکت کریں گے اور احتجاج نوعیت کا ہوگا اس کی تفصیل مانگی ہے۔

تنہا سفر کا فیصلہ: پولیس کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے بعد، انہوں نے مراٹھا برادری کے تمام لوگوں کو فوری طور پر بڑی تعداد میں ممبئی نہ آنے کی اپیل کی اور کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وہ صرف چند ساتھیوں اور  ایمبولنس کے ساتھ ممبئی کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

بنیادی مطالبات:  جرنگے پاٹل کا اہم مطالبہ ہے کہ مراٹھا سماج کو ’کنبی‘ کا سرٹیفکیٹ دے کر دیگر پسماندہ کلاس (او بی سی ) کے زمرہ کے تحت ریزرویشن دیا جائے۔

حکومت کا موقف: وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے جرنگے پاٹل سے گنیش اتسو کے پیشِ نظر احتجاج اور ممبئی آنے کے فیصلہ پر ازسرنو غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جرنگے پاٹل کے۱۳؍میں سے ۱۲؍ مطالبات مان لئےگئے ہیں اور بقایا قانونی معامالات عدالت کے زیرِ غور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK