اداکارہ کاجول کی فلم’ سلام وینکی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے۔ چلڈرن ڈے کے موقع پر ممبئی میں ایک خصوصی تقریب میں ٹریلر لانچ کیا گیا۔
اداکارہ کاجول کی فلم’ سلام وینکی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے۔ چلڈرن ڈے کے موقع پر ممبئی میں ایک خصوصی تقریب میں ٹریلر لانچ کیا گیا۔ بیمار بیٹے کے گرد گھومتی ماں کی اس کہانی کا ٹریلر جذبات سے بھرپور ہے۔ کاجول اس فلم میں ماں کے کردار میں ہیں۔ فلم میں ان کے کردار کا نام ’سجاتا‘ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم میں وشال جیٹھوا اُن کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔ ٹریلر کا آغاز ماں اور بیٹے کے درمیان ہنسی مذاق سے ہوتا ہے۔ دونوں راجیش کھنہ کی فلم کا ڈائیلاگ ’زندگی لمبی نہیں بڑی ہونی چاہئے بابو موشائی‘ بولتے نظر آ رہے ہیں۔ وینکی اسپتال کے بستر پر پڑا ہے۔ دل دہلا دینے والے لمحات سے بھرے، وینکی کو اس ٹریلر میں مسکراتے ہوئے اور زندگی کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب کاجول ہر مشکل میں اپنے بیٹے کا ساتھ دیتی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری ریوتی نے کی ہے اور یہ۹؍ دسمبر۲۰۲۲ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔