Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’فیملی مین‘‘ سیزن ۳؍ کا اعلان، جلد ریلیز ہوگا

Updated: June 24, 2025, 6:07 PM IST | Mumbai

امیزون پرائم نے منوج باجپائی کی مشہور سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا ہے۔ یادرہے کہ اس سیریز میں منوج باجپائی کے علاوہ سمانتا پربھو اور شارب ہاشمی نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

منوج باجپائی اور شارب ہاشمی کی ادکاری سےسجی سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ نے اسپائی تھریلر سیریز کے تیسرے سیزن کا اعلان کیا ہے۔ راج اور ڈی،جو اس سیریز کے خالق ہیں، نے ’’دی فیملی مین‘‘ کے تیسرے سیزن کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں منوج پاجپائی کو دکھایا گیا ہے جس کے بعد مداح سیزن ۳؍ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

امیزون پرائم ویڈیو نے ’’دی فیملی مین‘‘کے سیزن ۳؍ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ تمام آنکھیں فیملی مین پر۔‘‘ فیملی مین کے فرسٹ لک پوسٹر میں منوج باجپائی کو سامنے اور مرکز میں دکھایا گیا ہے۔فرسٹ لک پوسٹر پر لکھا ہے کہ ’’ دی فیملی مین واپس آرہا ہے، متوقع سیریز کے سیزن ۳؍ اور اس کے ویلن شرکانت تیواری کی واپسی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ہاؤس فل ۵‘‘ فرنچائز کی سب سے مہنگی مگر سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم

فلم کے فرسٹ لک پوسٹر کے جاری کرنے کے بعد سمانتھا روتھ پربھو نے سیریز کے سیزن ۳؍ کیلئے اپنی خوشی کاا ظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز میں سمانتھا نے مرکزی ویلن راجی کا کردار ادا کیا ہے جوسیزن ۲؍ میں باغی لیڈر تھا۔ سمانتھا نے سیزن ۳؍ کا اعلان کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ پرائم پر ’’دی فیملی مین‘‘ واپس آرہا ہے۔‘‘ شریا دھن ونتھرے ، جنہوں نے ’’دی فیملی مین‘‘ میں زویا کا کردار ادا کیا ہے، نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میںلکھا ہے کہ ’’گینگ واپس آرہی ہے۔‘‘ تاہم، شارب ہاشمی، جنہوں نے جے کے تلپڈے کا کردار ادا کیا ہے، نے لکھا ہے ’’یاہو۔‘‘ ہرمن سنگھ نے کمینٹ کیا ہے ’’ سری کانت تیوار،جے کے اور سوچی کو دوبارہ دیکھنے کا انتظار نہیں ہورہا۔‘‘ یاد رہے کہ اس سیریز میں منوج باجپائی اور شارب ہاشمی کے علاوہ پریامنی، اشلیش ٹھاکر، ویدانت سنہا اور دیگر اپنے کردار دہرائیں گے۔ جے دیپ اہلوات بھی سیزن ۳؍میں کاسٹ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK