Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ دیوانے ہیں‘‘ کے ساتھ لوٹا پرانے بالی ووڈ کے جشن کا رنگ، ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا نیا گانا ریلیز

Updated: June 18, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

فلم’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا نیا گانا’’دیوانے ہیں‘‘ ریلیز ہو گیا ہے، جسے پرانے بالی ووڈ کے جشن اور اجتماعی تہواروں والے گانوں کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Song Photo:INN
گیت کی تصویر:آئی این این

 فلم’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا نیا گانا’’دیوانے ہیں‘‘ ریلیز ہو گیا ہے، جسے پرانے بالی ووڈ کے جشن اور اجتماعی تہواروں والے گانوں کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رنگ برنگے مناظر، فنکاروں کی ایک بڑی تعداد اور تہوار جیسے ماحول سے سجا یہ گانا، اپنائیت اور مل جل کر خوشیاں منانے کا پیغام دیتا ہے۔ گانے کے موسیقار، نغمہ نگار اور گلوکار آنند راج آنند نے کہا کہ ان کا مقصد کسی موجودہ رجحان کی پیروی کرنا نہیں تھا، بلکہ ایک ایسا گانا بنانا تھا جسے سنتے ہی لوگ پہلی بار میں ہی خود کو اس سے جڑا ہوا محسوس کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے:خراب شروعات کے باوجود پُرتگال کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا ہے: رونالڈو


 انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا گانا ہے جسے شادی، تہوار یا خوشی کے کسی بھی موقع پر مل کر گایا جا سکتا ہے۔ اس گانے کو آنند راج آنند اور امریتا فرنویس نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کا میوزک وکرم ناگی نے تیار کیا ہے، جبکہ ارینجمنٹس پرکاش پیٹرز نے کیے ہیں۔امریتا فرنویس نے کہا کہ ’’دیوانے ہیں‘‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا مثبت انداز اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے والی توانائی ہے۔ ان کے مطابق یہ گانا سنتے ہی انسان مسکرانے اور جشن کا حصہ بننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اے آر رحمان کا’’اینٹی نیشنل‘‘ پوسٹ پر ہنستے ہوئے ردِعمل ،کہا:’’ کیا یہ ’’دُھرندھر‘‘ پر طنز تھا؟‘‘


ہدایت کار احمد خان کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، دیشا پٹانی، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی، جیکی شروف، پریش راول، روینا ٹنڈن، لارا دتا، جانی لیور، شریاس تلپڑے، تشار کپور، راجپال یادو اور کرشنا ابھیشیک سمیت کئی نامور فنکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو فیروز اے ناڈیاڈوالا، راکیش ڈانگ اور ویدانت وکاس بالی نے پروڈیوس کیا ہے۔ `’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘  ۲۶؍ جون  ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK