اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں کانگو کے خلاف پُرتگال کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2026, 4:09 PM IST | New York
اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں کانگو کے خلاف پُرتگال کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں کانگو کے خلاف پُرتگال کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہم آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ بدھ کے روز کھیلا گیا یہ مقابلہ ۱۔۱؍ گول سے ڈرا رہا تھا، حالانکہ میچ میں پُرتگال نے گیند پر زیادہ دیر تک اپنا قبضہ برقرار رکھا، لیکن وہ صرف ایک ہی گول کرنے میں کامیاب ہو سکی۔
میچ کے بعد ۴۱؍ سالہ رونالڈو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’کھیل میں کوئی کمی نہیں تھی۔ یہی تو فٹبال ہے۔ پُرتگال یہ میچ جیت بھی سکتا تھا، لیکن ہار بھی سکتا تھا۔‘‘رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا’’یہ وہ شروعات نہیں تھی جو ہم چاہتے تھے، لیکن کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہوشیار رہیں اور اگلے میچ پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:گروک اے آئی کا استعمال ایران پر حملوں میں کیا گیا
میکسیکو میں ٹریننگ کے دوران ڈرون دیکھا گیا: ہونگ میونگ بو
جنوبی کوریا کے چیف کوچ ہونگ میونگ بو نے میکسیکو کے خلاف اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ میچ سے قبل گواڈالاجارا میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران ڈرون اڑنے کے واقعہ کو ’بدقسمت‘ قرار دیا ہے۔ ایک وفاقی افسر نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ میکسیکو کی فوجی الیڈ فورسیز نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے قریب اڑنے والے ایک ڈرون کو روکا اور اسے مار گرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی دستوں نے خصوصی آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ’غیر قانونی ڈرون‘ کا پتہ لگایا، جس کے بعد انہوں نے اسے فوری طور پر ’ناکارہ‘ کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈی آر کانگو نے پرتگال کو ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ حاصل کیا
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں جمعرات کے روز جنوبی کوریا کا سامنا ٹورنامنٹ کے شریک میزبان میکسیکو سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس میچ کو جیت کر ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف ۱۶) میں اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کریں گی۔ ہونگ میونگ بو نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا’’کل، ہماری ٹریننگ کے دوران آسمان میں ایک ڈرون دیکھا گیا اور ہمیں اس کی اطلاع ملی۔ لیکن خوش قسمتی سے، یہ واقعہ ہماری اصل پریکٹس شروع ہونے سے ٹھیک پہلے پیش آیا، اس لیے ہماری تیاریوں پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ لیکن جب ہم اتنے بڑے میچ کی تیاری کر رہے ہوں اور اس دوران ایسا کچھ ہو، تو وہ واقعی بدقسمت اور افسوسناک ہے۔‘‘