Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘کی تشہیر کے لیےفلم کی ٹیم۱۲؍ شہروں کا دورہ کرے گی

Updated: July 15, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai

عامر خان پروڈکشنز کی انتہائی منتظر فلم ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء ‘‘ کی تشہیر کے لیے فلم کی پوری ٹیم ملک کے۱۲؍ اہم شہروں کا دورہ کرے گی۔ فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین کی طرف سے اسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

Film Batwara.Photo:INN
فلم بٹوارہ۔ تصویر:آئی این این

 عامر خان پروڈکشنز کی انتہائی منتظر فلم ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء ‘‘ کی تشہیر کے لیے فلم کی پوری ٹیم ملک کے۱۲؍ اہم شہروں کا دورہ کرے گی۔ فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین کی طرف سے اسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ اسی جوش و خروش کو آگے بڑھانے کے لیے میکرز اب بڑے پیمانے پر تشہیری مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کی ٹیم مختلف شہروں میں جا کر ناظرین سے گفتگو کرے گی اور فلم سے متعلق خصوصی معلومات شیئر کرے گی۔
راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بنی ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ تاریخی پس منظر پر مبنی ایک متاثر کن کہانی ہے۔ فلم میں سنی دیول، شبانہ اعظمی، پریتی زنٹا، کرن دیول، علی فضل، ابھیمنیو سنگھ، خوشی ہزارے اور کنیکا کپور اہم کرداروں میں ہیں۔ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنی اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے تیار کی ہے جبکہ گیت جاوید اختر نے لکھے ہیں۔ فلم کو عامر خان اور اپرنا پوروہت نے پروڈیوس کیا ہے۔
’’ بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو لے کر ناظرین کے درمیان پہلے سے ہی کافی تجسس دیکھا جا رہا ہے اور میکرز کو امید ہے کہ یہ خصوصی تشہیری مہم فلم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ سے نکالنے کے مطالبے پر۶۰؍ لاکھ سے زائد افراد کی دستخطی مہم


’’ زندگی نا ملے گی دوبارہ‘‘ کے ۱۵؍ سال مکمل 
 رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسل انٹرٹینمنٹ کی مقبول فلم’’زندگی نا ملے گی دوبارہ‘‘ کے ۱۵؍ سال مکمل ہونے پر فلم سازوں نے فلم سے جڑی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی ’’زندگی نا ملے گی دوبارہ‘‘ ہندی سنیما کی سب سے مقبول فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ فلم کی کہانی اور اسکرین پلے زویا اختر اور ریما کاگتی نے لکھی تھی، جبکہ مکالمے فرحان اختر نے لکھے تھے۔ جاوید اختر کے گیتوں اور شنکر احسان لائے کی موسیقی سے سجی اس فلم میں رتیک  روشن، فرحان اختر، ابھے دیول، کترینہ کیف اور کلکی کوچلن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجے کی فلم’’ جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان


فلم کے ۱۵؍ سال مکمل ہونے کے موقع پر ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نیا پوسٹر اور فلم کے یادگار مناظر کی تصویریں شیئر کیں۔ اس کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ’’زندگی نا ملے گی دوبارہ‘‘ کی وراثت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے، جتنی اس کی ریلیز کے وقت تھی۔ فلم کے گیت، مکالمے، یادگار مناظر اور زندگی کو کھل کر جینے کا پیغام آج بھی ناظرین کے درمیان بے حد مقبول ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK