Inquilab Logo

فلم’شمشیرا‘ میں سنجے دت کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

Updated: June 25, 2022, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

سنجےدت نے اپنی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کردار ’’داروغہ شدھ سنگھ‘‘ کاپوسٹر جاری کیا ہے جس کے بعدسے ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ  بنا ہوا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

سنجےدت نے اپنی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کردار ’’داروغہ شدھ سنگھ‘‘ کاپوسٹر جاری کیا ہے جس کے بعدسے ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ  بنا ہوا ہے۔گزشتہ دنوں’یش راج فلمز‘نےرنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا پوسٹرجاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بال اورہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دکھایا گیا تھا تاہم فلم میںسنجے دت کونسا کردار ادا کر رہے ہیں اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔ سنجے دت نےاپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سےشمشیرا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اس پوسٹ کےکیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ’ داروغہ شدھ سنگھ‘ نامی ایک پولیس افسرکامنفی کردار ادا کر رہے ہیں جس کو آپ کل ٹریلر ریلیز ہونے پر دیکھ سکیں گے۔کہا جا رہا ہےکہ سنجے دت اس فلم میں ویلن کاکردار ادا کریں گے اور ان کا یہ کردار بالی ووڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پربھاری ہوگاجبکہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں رنبیر کپور قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۰ء میںریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث پروجیکٹ معطل کردیا  گیا تھا جس کے بعد اب ۲۲؍ جولائی کو ’شمشیرا‘ سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK