برازیل کے خلاف میچ کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میزبان ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔
EPAPER
Updated: October 06, 2026, 12:33 PM IST | Agency | Kolkata
برازیل کے خلاف میچ کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میزبان ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستان منگل کو یہاں ۲؍ بار کے عالمی چمپئن یوروگوئے کے خلاف ہونے والے دوستانہ فٹبال میچ میں برازیل سے ۴۔صفرکی شکست کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ بنگلور میں عالمی رینکنگ میں ۴۴؍ویں نمبر پر قابض پناما کو ایک ایک سے ڈرا پر روکنے کا ہندوستانی ٹیم کا جوش جلد ہی پھیکا پڑ گیاکیونکہ برازیل نے سنیچر کو یہاں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اسے فٹبال کا سخت سبق سکھایا۔ لیکن ہندوستان کے کوچ خالد جمیل کو خاص طور پر پہلے ۲۵؍منٹ میں ٹیم کے بہتر تال میل، دفاعی اور جوابی حملے کرنے کی تیاری کے طور پر کچھ مثبت پہلو نظر آئے۔یہاں تک کہ برازیل کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے بھی ہندوستانی ٹیم کے ان پہلوؤں پر بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:انڈیا ’اے‘ کی یکروزہ کرکٹ ٹیم میں سوریانش شیڈگے شامل
ہندوستان اب عالمی درجہ بندی میں ۲۰؍ ویں نمبر پر موجود یوروگوئے کے خلاف برازیل کےخلاف سیکھے ہوئے اسباق کا استعمال کرنا چاہے گا۔ہندوستان کے لئے گول کرنا اگرچہ آسان نہیں ہو گا لیکن اگر وہ یوروگوئے کو ڈرا پر روک دیتا ہے تو یہ عالمی رینکنگ میں ۱۳۸؍ویں نمبر پر قابض ہندوستانی ٹیم کے لئے جیت سے کم نہیں ہوگا۔اس کے لئے ہندوستان کی نگاہیں ریان ولیمز پر ٹکی ہوں گی، جنہوں نے پناما کے خلاف ایک ایک سے ڈرا ہونے والے میچ میں گول کیا تھا۔آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ہندوستانی نژاد کھلاڑی ولیمز نے بار بار گیند کو ڈیفنڈرز کے سامنے لے جا کر موقع بنانے کی کوشش کی ہے۔
ولیمز، منویر سنگھ اور عبد الصمد کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان نے شروع میں برازیل پر دباؤ بنائے رکھا تھا۔لالینگماویا رالتے، انور علی اور عبد الصمدنے یہ بھی دکھایا کہ ہندوستان دباؤ میں بھی کھیل سکتا ہے۔ہندوستان کے آف سائیڈ کے کھلاڑیوں نے برازیل کے پیڈرو کو کئی مواقع پر پریشان کیا جبکہ ابھیشیک سنگھ ٹیکہم اور انیردھ تھاپہ نے ونیسیس جونیئر کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔ گول کیپر گُرپریت سنگھ سندھو نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی پرتگال ٹیم میں واپسی کا فیصلہ خود ان کے ہاتھ میں ہے: کوچ جارج جیسز
ہندوستانی دفاعی صف کو آگے بڑھنے اور پیچھے ہٹنے کے وقت کو لے کر بہتر تال میل بٹھانا ہوگا، جبکہ مڈفیلڈ کو فل بیک اور سینٹر بیک کے درمیان کی جگہوں پر دھیان دینا ہوگا۔
پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے: فورلان
جہاں تک یوروگوئے کا سوال ہے تو فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے اور کوچ مارسیلو یلسا کے جانے کے بعد وہ ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میں یوروگوئے ایک بھی جیت حاصل نہیں کر پایا تھا۔نئے کوچ ڈیئگو فورلان نے جاپان میں ۳۔ایک کی شکست کے ساتھ اپنے دورِ کار کا آغاز کیا، لیکن یوروگوئے نے ۴؍ دن بعد جنوبی کوریا میں ۴۔ایک کی جیت کے ساتھ شاندار واپسی کی۔فورلان ہندوستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریںگے انہوںنے کہا کہ ان کی ٹیم پوری طاقت سے ہندوستان کا مقابلہ کرےگی۔ اس کے باوجود اس کی ٹیم مضبوط ہے اور وہ جیت کے مضبوط دعویدار کے طور پر شروعات کرے گی۔سعودی لیگ میں کھیلنے والے ڈاروین نونیز کی رفتار ہندوستان کے انور علی اور آکاش مشرا جیسے کھلاڑیوں کے لئے سخت چیلنج پیش کرے گی۔یوروگوئے کی دفاعی صف کی کمان لیورپول کے سینٹر بیک رونالڈ ارائو جو سنبھالیں گے۔ لوکاس ٹوریرا مڈفیلڈر کے طور پر بھی اہم کردار ادا کریں گے۔