بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن کی آنے والی فلم ’’گھڑچڑی‘‘ کا فرسٹ شیڈول مکمل ہو گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن کی آنے والی فلم ’’گھڑچڑی‘‘ کا فرسٹ شیڈول مکمل ہو گیا ہے۔ سنجے اورروینہ کی آنے والی فلم گھڑچڑی کا پہلا شیڈول ریپ اپ ہو گیا ہے۔ اس کی شوٹنگ دہلی اور جے پور میں کی گئی ہے۔ یہ اطلاع تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ بنوئے گاندھی کی ہدایتکاری میں بن رہی اس فلم میں سنجے اورروینہ کے علاوہ خوشالی کمار اور پارتھ سمتھان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔