Updated: December 30, 2025, 2:24 PM IST
|
Agency
| Dubai
ٹینس کی دنیا کے جدید ترین ٹورنامنٹ ’بیٹل آف دی سکس‘ یعنی خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے میں اتوار کو ومبلڈن۲۰۲۲ء کے رنر اپ نک کیرگیوس نے دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی ایرینا سبالینکا کو۳-۶،۳۔۶ ؍سے شکست دے دی۔
میچ کے بعدنک کیرگیوس سبالینکا کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این
ٹینس کی دنیا کے جدید ترین ٹورنامنٹ ’بیٹل آف دی سکس‘ یعنی خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے میں اتوار کو ومبلڈن۲۰۲۲ء کے رنر اپ نک کیرگیوس نے دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی ایرینا سبالینکا کو۳-۶،۳۔۶ ؍سے شکست دے دی۔ یہ نمائشی میچ صنفی مساوات کے حوالے سے کسی تاریخی لمحے کے بجائے ہلکے پھلکے تفریح کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے۔ اس دوران کچھ انڈر آرم سروسز بھی دیکھنے کو ملیں۔ دبئی کے۱۷؍ ہزار نشستوں والے کوکا کولا ایرینا میں شائقین کی تفریح کے لئے ٹائم آؤٹ کے دوران سبالینکا کا رقص بھی دیکھنے کو ملا۔ اس مقابلے کے سب سے مہنگے ٹکٹ تقریباً ۷۲؍ ہزار روپے (۸۰۰؍ ڈالر) میں فروخت ہوئے۔ آسٹریلیائی کھلاڑی کیرگیوس نے کلائی اور گھٹنے کی چوٹ کے باعث گزشتہ ۳؍ برسوں میں صرف ۶؍ ٹور سطح کے میچ کھیلے تھے، لیکن اس میچ میں وہ کئی مواقع پر اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتے نظر آئے۔ انہیں سبالینکا کے کورٹ کے حصے کے تقریباً ۱۰؍ فیصد چھوٹا ہونے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا، اس کے باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ اس مقابلے میں کھلاڑیوں کو ہر پوائنٹ کے لئے ۲؍کے بجائے صرف ایک سروس کرنے کا موقع دیا گیا۔میچ کے بعد کیرگیوس نے کہاکہ میں شروع میں تھوڑا گھبرایا ہوا تھا، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ ٹینس کے کھیل کے لئے ایک شاندار قدم ہے۔ وہیں سبالینکا نے کہا کہ یہ میچ ان کے لئے اگلے سیزن کی اچھی تیاری ثابت ہوگا۔