• Tue, 30 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ ’بیسٹ مڈل ایسٹ فٹبالر‘ کا اعزاز حاصل کیا

Updated: December 30, 2025, 2:20 PM IST | Agency | Dubai

دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں یہ اعزاز دیا گیا،عثمان ڈیمبیلے،لامین یمل اورپال پوگبا بھی ایوارڈ سے نوازے گئے۔

Best player in the Middle East: Cristiano Ronaldo. Photo: INNPicture: INN
مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی:کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ۴۰؍ سالہ پرتگالی اسٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔ ۲۰۲۵ء کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر ۴۰؍ گول اسکور کئے جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ اس تقریب میں عثمان ڈیمبیلے،لامین یمل اور پال پوگبا کے علاوہ دیگر فٹبال کھلاڑیوں کوچ اور ٹیم کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ ۲۰۲۷ء کے وسط تک جاری رہے گا۔ عمر کے اس مرحلے میں بھی رونالڈو کی فٹنس، نظم و ضبط اور گول اسکور کرنے کی صلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گلوب ساکر ایوارڈس دنیا بھر میں فٹبال کے میدان میں غیر معمولی کامیابیوں کو سراہنے کیلئے دئیے جاتے ہیں۔ رونالڈو کی مسلسل تیسری کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ وہ نہ صرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر بھی عالمی فٹبال پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔
بہترین فارورڈ:لامین یمل
 
بہترین مڈفیلڈر: ویٹینہا 
 
بہترین مرد فٹ بال کھلاڑی: عثمان ڈیمبیلے
 
 بہترین اسپورٹنگ کم بیک: پال پوگبا
 
بہترین ابھرتا ہوا فٹ بالر: ڈیزائر ڈوئے
 
گلوب ساکر ایوارڈز  حاصل کرنے والے
 بہترین مرد فٹ بالر: عثمان ڈیمبیلے(پی ایس جی)
بہترین خاتون فٹ بالر: ایٹانا بونماتی(بارسلونا)
بہترین مرد کلب: پیرس سینٹ جرمین 
بہترین خاتون کلب: بارسلونا
بہترین کوچ: لوئس اینریک (پی ایس جی)۔بہترین مڈفیلڈر: ویٹینہا (پی ای جی)بہترین فارورڈ: لامین یمل (بارسلونا)بہترین مڈل ایسٹرن کھلاڑی: کرسٹیانو رونالڈو (النصر)بہترین ابھرتا ہوا فٹ بالر   ڈیزائر ڈوئے-بہترین ایجنٹ: جارج مینڈیس۔بہترین اسپورٹس صدر: ناصر الخلیفی (پی ای جی)بہترین مواد تخلیق کار بلال حلال۔  بہترین کوچ: نکولیٹا رومانازی ۔بہترین قومی ٹیم: پرتگال ۔بہترین اسپورٹنگ کم بیک: پال پوگبا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK