Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا نغمہ ’جی حضور‘ ریلیز

Updated: July 02, 2022, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ ہدایت کار کرن ملہوترا نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ `ڈانس کرنے کے لیے تیار ہیں

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ ہدایت کار کرن ملہوترا نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ `ڈانس کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلم شمشیرا کا پہلا نغمہ `’جی حضور‘ ریلیز کردیا ہے۔ اس نغمہ میں رنبیر کپور زبردست ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار نے انسٹاگرام پر نغمہ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آپ سب ناچنے کے لیے تیار ہیں؟۲؍منٹ۱۶؍ سیکنڈ کے ویڈیو میں رنبیر کو بالی کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نغمہ میں بچوں کے ساتھ `جی حضور کے بول پر تھرکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پٹھان سوٹ میں ملبوس رنبیر کا بنداس انداز نظر آرہا ہے۔ رنبیر کا دمدار ڈانس اس گانے کو مزید مزیدار بنا رہا ہے۔ `جی حضور کو مشہور گلوکار آدتیہ نارائن نے گایا ہے جبکہ گانے کے کچھ بول کو گلوکار شاداب فریدی نے گنگنائے  ہیں۔ اس گانے کے بول لکھنے کے ساتھ اسے کمپوز اور پروڈیوس متھن نے کیا ہے۔شمشیرا میں لیجنڈری سنجے دت بھی مرکزی کردار میں ہیں جو داروغہ شدھ سنگھ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ رنبیر کپور اور سنجے دت کے علاوہ `’بے فکرے‘ کی اداکارہ وانی کپور بھی فلم میں کام کر رہی ہیں، جہاں وہ رنبیر کی محبوبہ کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ `شمشیرا میں اداکار آشوتوش رانا، سوربھ شکلا، رونیت رائے اور تریدھا بھی ہیں۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ `شمشیرا۲۲؍ جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کو پہلے ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اس کی ریلیز میں کئی بار تاخیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK