آئیفا ایوارڈزجو ہندوستانی سنیما کی سب سے مشہور ایوارڈ تقریبات میں سے ایک ہے، اگلے سال مارچ میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔ کووڈ سے پہلے یہ مدھیہ پردیش میں منعقد ہونا تھا لیکن گزشتہ سال اکتوبر میں، ریاستی حکومت نے اس تقریب سے انکار کر دیا تھا۔
آئیفا ایوارڈزجو ہندوستانی سنیما کی سب سے مشہور ایوارڈ تقریبات میں سے ایک ہے، اگلے سال مارچ میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔ کووڈ سے پہلے یہ مدھیہ پردیش میں منعقد ہونا تھا لیکن گزشتہ سال اکتوبر میں، ریاستی حکومت نے اس تقریب سے انکار کر دیا تھا۔ اب یہ۱۸؍ اور۱۹؍ مارچ کو ابوظہبی میں ہوگا۔ اس ایوارڈ کا۲۲؍ واں ایڈیشن ابوظہبی میں ہے۔ اس کا اہتمام ابوظہبی کے محکمہ سیاحت کے تعاون سے کیا جائے گا۔ اس تقریب کا انتظام میرل ایجنسی کر رہی ہے۔ سلمان خان آئیفا کی اس تقریب کی میزبانی کریں گے۔اس تعلق سے ان کا کہنا ہے’’ میں آئیفا کی میزبانی کر کے بہت خوش ہوں۔مجھے آئیفا فیملی کا حصہ بننا اچھا لگتا ہے۔ پچھلے۲۱؍ سال میں آئیفا نے ہندوستانی سنیما کو دنیا بھر میں مقبول بنایا ہے۔‘‘