Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’پیڈی‘‘ کے سیٹ پر ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ چیمپئن تلک ورما پہنچے

Updated: March 19, 2026, 11:57 AM IST | Mumbai

ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ چیمپئن تلک ورما نے فلم ’’پیڈی‘‘ کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔ رام چرن اسٹارر فلم `پیڈی۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ زیرِ بحث فلموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ اس فلم میں جھانوی کپور اور جگ پتی بابو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Tilak Verma At Peddi Set.Photo:INN
کرکٹر تلک ورما پیڈی کے سیٹ پر۔ تصویر:آئی این این

 ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ چیمپئن تلک ورما نے فلم ’’پیڈی‘‘ کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔ رام چرن اسٹارر فلم `پیڈی۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ زیرِ بحث فلموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ اس فلم میں جھانوی کپور اور جگ پتی بابو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جب سے اس پروجیکٹ کا اعلان ہوا ہے، مداحوں اور فلم انڈسٹری کے درمیان اس کے تعلق سے زبردست کریز پایا جاتا ہے۔ اسی بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے درمیان، ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ چیمپئن تلک ورما نے ’’پیڈی ‘‘ کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ کے فیڈرل ریزرو نے ریپو شرح برقرار رکھی، مہنگائی پر تشویش برقرار


فلم کے میکرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں تلک ورما کے اس خاص دورے کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ سیٹ پر موجود ہر شخص نے تلک کا بڑے جوش اور تالیوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اس موقع پر رام چرن نے تلک ورما کو اپنا دستخط شدہ ایک کرکٹ بیٹ بھی تحفے میں دیا۔ پوری ٹیم کی جانب سے رام چرن نے تلک کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ تلک نے بھی سیٹ پر گزارے ہوئے لمحات کو یادگار قرار دیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ چیمپئن تلک ورما پہنچے #پیڈی کے سیٹ پر!‘‘

یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا باضابطہ طور پر ڈبلیو ایچ او سے علاحدہ

انہوں نے فلم کے اسپورٹس سیکوئنس کی ایک جھلک دیکھی اور وہ اس سے پوری طرح متاثر نظر آئے۔ فلم ’’پیڈی‘‘ دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ بوچی بابو ثنا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’’پیڈی ‘‘ میں رام چرن کے ساتھ شیو راج کمار، جھانوی کپور، دیویندو شرما اور جگ پتی بابو جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ وینکٹ ستیش کیلارو (وردھی سنیما) اور میتھری مووی میکرز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم۳۰؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں دستک دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK