Inquilab Logo

جوان نے ۷؍دن میں ملک میں ۳۶۶؍ کروڑ روپے کمالئے،مزید ریکارڈ ٹوٹیں گے

Updated: September 15, 2023, 11:11 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ہندوستان میں ۳۵۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کےبعد، شاہ رخ خان کی اداکاری سے سجی فلم’جوان‘ نےٹکٹ کھڑکیوں پر مضبوط گرفت برقرار رکھی ہے۔

Shah Rukh Khan in Jawan.Photo. INN
شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان میں ۳۵۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کےبعد، شاہ رخ خان کی اداکاری سے سجی فلم’جوان‘ نےٹکٹ کھڑکیوں پر مضبوط گرفت برقرار رکھی ہے۔ Sacnilk.com کے مطابق، ایکشن تھریلر نے ریلیزکےساتویں دن ہندوستان میں تقریباً ۲۱ء۵۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں ۔موجودہ اعداد و شمارکے ساتھ، ہندوستان میں تمام زبانوں میں جوان کا کل کاروبار فی الحال ۳۶۶ء۰۸؍ کروڑ روپے ہے۔ حالانکہ بدھ کو ہونے والا کاروبار منگل کے اعداد و شمار سے تھوڑا کم ہے لیکن فلم ابھی مزید ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ اگلے ویک اینڈ پر اس کے مزید شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا امکان ہے۔حالانکہ بدھ کے آخری شو کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہےلیکن پورٹل نے ساتویں دن ہندی میں مجموعی طور پر۱۹ء۸۵؍کروڑ کی آمدنی کی اطلاع دی ہے۔منگل کو، فلم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان میں ۲۶؍کروڑ کاکلیکشن ریکارڈ کیا۔نہ صرف ہندوستان بلکہ جوان بین الاقوامی باکس آفس پر بھی راج کر رہی ہے۔یہ فلم منگل کو ۶۰۰؍ کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔ اس نے ۶؍دنوں میں ۶۲۱؍کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلمی تجارت کے انسائیڈر سمیت کدیل نے عالمی نمبروں کو ’حیران کن‘ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK