Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘کا ٹیزر آن لائن لیک، فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: July 02, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai

کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘کا ٹیزر آن لائن لیک ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا ٹیزر سنیماگھروں میں کسی بھی فلم کی ریلیز سے قبل دیکھا جاسکتا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ’’جوراسک ورلڈ ربرتھ‘‘ کی ریلیز سے قبل یونیورسل اسٹوڈیو نے تھیٹر جانے والے افراد کیلئے کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ امریکہ میں فلمکی اسکریننگ سے قبل، وہ مداح جنہوں نے ’’جوراسک ورلڈ ربرتھ‘‘ کی ٹکٹیں خریدیں ہیں، کرسٹوفرنولن کی فلم کی جادوئی دنیا سے لطف اندروز ہوسکیں گے۔ ۷۰؍ سیکنڈ پرمبنی یہ ٹیزر آن لائن لیک ہوچکا ہے جو اب انٹرنیٹ پرموجود ہے۔ 

’’دی اوڈیسی‘‘ کے ٹیزر میں کیا ہے؟
’’دی اوڈیسی‘‘ کے ٹیزر کی شروعات ایک وائس اوور سے ہوتی ہے جس میں رابرٹ پیٹنسن کہتے ہیں کہ ’’تاریکی، زیوس کے قوانین ٹکڑوں میں بٹ گئے ہیں۔ میرے ماسٹر کی موت کے بعد یہ سلطنت بادشاہ کے بغیر ہے۔ وہ جانتے تھے کہ یہ ناقابل فتح جنگ ہے اور کچھ حد تک انہوں نے یہ جنگ جیتی۔‘‘ ٹیزر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں ٹام ہالینڈ، جنہوں نے ٹیلیمیکس کا کردار نبھایا ہے، جون برنتھال سے اپنے والد اوڈیسیس (میٹ ڈیمن) کے متعلق دریافت کر رہے ہیں۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ ’’ مجھے یہ جاننا ہے کہ میرے والد کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ آپ نے انہیں آخری مرتبہ کب دیکھا تھا؟‘‘ اس کے جواب میں جونکہتے ہیں ’’مجھے ٹرائے کے بعد سے اوڈیسیس کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ہے، سوائے قیاس آرائیوں کے۔ اوڈیسیس کی کہانی کس کے پاس ہے؟ کچھ افرادیہ کہتے ہیں کہ اوڈیسیس غریب تھے جبکہ دیگر کہتے ہیں کہ وہ امیر تھے۔ کچھ کہتے ہیں کہ وہ برباد ہوگئے تھے جبکہ دیگرکہتے ہیں کہ انہیں جیل ہوئی تھی؟ آپ کیا کہتے ہیں؟‘‘ اس کے جواب میں ٹیلیمیکس کہتے ہیں کہ ’’جیل؟ کس قسم کی جیل؟‘‘ ٹیزرکا اختتام اس طریقے سے ہوتا ہے کہ میٹ ڈیمن سمندر کے درمیان ایک لکڑی کی کشتی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ان کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا ہے۔

’’دی اوڈیسی‘‘

’’دی اوڈیسی‘‘ یونانی شاعر ہومر کی نظم ’’ اوڈیسیس‘‘پر مبنی ہے۔ فلم کے خلاصے میں لکھا ہے ’’ اوڈیسی، اوڈیسیس کی کہانی پر مبنی ہے جو اتھاکا کے راجا تھے۔ یہ فلم جنگ تروجن کے بعد ان کے سفرپر مبنی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK