• Sat, 01 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غیر تسلیم شدہ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ اے کو ۱۰۵؍ رن کی برتری

Updated: October 31, 2025, 6:17 PM IST | Bengluru

پرینیلن سبریئن (۵؍ وکٹ) اور لوتھو سپاملا کی شاندار گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ اے ٹیم نے پہلے غیر تسلیم شدہ ٹیسٹ کے دوسرے دن (جمعہ) کو انڈیا اے کو پہلی اننگز میں ۲۳۴؍ رنز پر آؤٹ کر کے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے۳۰؍ رنز بنا لیے۔

Khaleel And Pant.Photo:PTI
َخلیل احمد اور رشبھ پنت۔ تصویر:پی ٹی آئی

پرینیلن سبریئن (۵؍ وکٹ) اور لوتھو سپاملا کی شاندار گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ اے ٹیم نے پہلے غیر تسلیم شدہ ٹیسٹ کے دوسرے دن (جمعہ) کو انڈیا اے کو پہلی اننگز میں ۲۳۴؍ رنز پر آؤٹ کر کے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے۳۰؍ رنز بنا لیے۔ اس طرح اسے مجموعی طور پر ۱۰۵؍ رنز کی مضبوط برتری حاصل ہو گئی ہے۔
 جنوبی افریقہ اے نے جمعرات  کے اسکور ۹؍ وکٹ پر ۲۹۹؍رن  سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ صبح کے سیشن میں گرنور برار نے اوکھلی سیلے (۶؍رن) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا خاتمہ ۳۰۹؍رن  کے اسکور پر کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئی انڈیا اے ٹیم کو سلامی جوڑی آیوش مہاترے اور سائی سدرشن نے ۹۰؍ رنز کی شراکت کے ساتھ اچھی شروعات دلائی۔ ۲۲؍ویں اوور میں سبریئن نے سائی سدرشن کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ سائی سدرشن نے ۷۶؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکے لگاتے ہوئے ۶۵؍ رنز بنائے۔ ان کے بعد دیودت پڈیکل  (۶؍رن) کو بھی سبریئن نے پویلین بھیجا، جب کہ سائی سدرشن (۳۲؍رن ) کو ٹی موریکی نے آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی بلے بازوں کا طوفان،آسٹریلیا کو تگنی کا ناچ نچایا،فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ

جنوبی افریقی گیندبازوں کے سامنے انڈیا اے کے بلے باز زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور یکے بعد دیگرے اپنے وکٹ گنواتے گئے۔ رجت پاٹیدار (۱۹)، کپتان رشبھ پنت (۱۷)، تنش کوٹیان (۱۳)، مانَو سوتھار (۴)، انشول کمبوج (۵) اور آیوش بدونی (۳۸)  جلدی جلدی  آؤٹ ہوئے۔ ۵۸؍ویں اوور میں سبریئن نے خلیل احمد (۴) کو آؤٹ کر کے انڈیا اے کی اننگز کا خاتمہ ۲۳۴؍ رنز پر کیا، جس سے جنوبی افریقہ اے کو ۷۵؍ رنز کی برتری حاصل ہوئی۔جواب میں دوسری اننگز کھیلنے اتری جنوبی افریقہ اے ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے ۳۰؍ رن بنا لیے۔ اس وقت جارڈن ہرمن ۱۲؍رن  اور لیسیگو سینوکوانے ۹؍رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK