Inquilab Logo

کمل ہاسن کی فلم ’انڈین۲؍‘ کا پوسٹر جاری، اسی سال جون میں ریلیز ہوگی

Updated: April 15, 2024, 12:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کمل ہاسن کی ’انڈین‘(۱۹۹۶ء) کو ان کے کریئرکی سب سے بڑی کلاسک فلموں میں سے ایک سمجھاجاتاہے۔ ۹۰ءکی دہائی میں بدعنوانی کے مسئلے کو اٹھانے والی تھریلراپنے سیکوئل کے ساتھ دوبارہ ایکشن میں ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کمل ہاسن کی ’انڈین‘(۱۹۹۶ء) کو ان کے کریئرکی سب سے بڑی کلاسک فلموں میں سے ایک سمجھاجاتاہے۔ ۹۰ءکی دہائی میں بدعنوانی کے مسئلے کو اٹھانے والی تھریلراپنے سیکوئل کے ساتھ دوبارہ ایکشن میں ہے۔ ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کمل ایک بار پھر کمانڈر کا کردار اداکرنے جا رہے ہیں۔ اتوارکو تمل ایکشن فلم ’انڈین۲‘کانیا پوسٹر جاری کیاگیا ہے۔ کمل ہاسن کی فلم ’انڈین۲؍‘ علاقائی زبانوں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ہندی اور تیلگو ورژن کے نام ’ہندوستانی۲؍‘ اور’بھارتیوڈو۲‘ہیں پوسٹر میں معمر کمل کی ۲؍تصویریں دکھائی گئی ہیں۔ پہلی تصویر میں انہوں نے سفید سوٹ پہنا ہوا ہے۔ فلم جون ۲۰۲۴ءمیں ریلیز ہوگی۔ یہ پوسٹر پوتھنڈو نامی تمل نئے سال کے موقع پر جاری کیے گئے ہیں۔ 
یہ فلم سیناپتی نامی ایک انقلابی پر مبنی ہے، جس نےآزادی سے قبل ہندوستان میں نوآبادیاتی ظلم کے خلاف جدوجہد کی۔ سینا پتی نے آزاد ہند فوج میں شمولیت اختیار کی اور برطانوی فوج کے خلاف لڑا۔ تاہم بعد میں اسے انگریزوں نے پکڑ لیا اور بہت بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد انہی رہا کر دیا گیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK