Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ کی فلم پٹھان کا دوسرا گانا’جھومے جوپٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی ہٹ

Updated: December 25, 2022, 10:19 AM IST | Mumbai

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان کا دوسراگانا’جھومے جوپٹھان‘جمعرات کو ریلیز ہوا۔

Movie Pathan
فلم پٹھان

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان کا دوسراگانا’جھومے جوپٹھان‘جمعرات کو ریلیز ہوا۔ریلیز ہونے کےبعد اسے۳؍کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھاجاچکاہے۔ اس گانے کے تعلق سے مداحوں میں حیرت انگیز جنون دیکھا جا رہا ہے۔ اس گانےکےنئے ریمکس بھی بنائےجا رہے ہیں۔
  اب سوشل میڈیا پر اوئے انکت نامی شخص نے اس گانے کو سنک کر کے اس کا ریمکس ورژن بنایا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سنک کا مطلب یہ ہے کہ  ایک گانے کے آڈیو یا آواز کو دوسرے گانے کے ویڈیوسے اس طرح جوڑدیا جائے کہ محسوس ہو کہ ویڈیو میں یہی گانا گایا جارہاہے۔
فلم بادشاہ کے گانے سےسنک کیا  
 دراصل، سنک بنانے والےنےشاہ رخ کی ۱۹۹۹ءکی فلم بادشاہ کے مشہور گانے’وہ لڑکی جو سب سےالگ ہے‘کو’جھومےجو پٹھان‘سےہم آہنگ کیا ہے۔ویڈیو دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیںکہ یہ ریمکس ورژن اصل سے بھی بہتر ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
 یہ ویڈیو پوری طرح وائرل ہو چکا ہے اور اس پر کئی ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک صارف نے لکھا’’ ایسا لگتا ہے کہ یہ ریمکس صرف اس ویڈیو کے لیے بنایا گیا ہے۔‘‘
جھومےجو پٹھان کو تقریباً۳؍کروڑمرتبہ دیکھا گیا
 جھومےجوپٹھان گانا حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ بے شرم رنگ کی طرح یہ گانا بھی ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا۔اس گانے میں بھی شاہ رخ یورپ کی سڑکوں پربغیر شرٹ کے گھوم رہے ہیں۔ گانوں میں ہمیشہ کی طرح دپیکا کا گلیمرس اوتار نظر آرہا ہے۔ گانے کو اری جیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے۔
شاہ رخ کی پٹھان کے ساتھ۴؍سال بعد واپسی 
 شاہ رخ خان ۴؍سال بعد پٹھان کے ساتھ مرکزی کردار کے طور پر سلور اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔وہ آخری بار۲۰۱۸ءکی فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ ان۴؍ برسوںمیںانہوں نے برہماستر، لال سنگھ چڈھا اور راکٹری جیسی فلموں میں  مہمان اداکار کے طور پر کام کیا۔ اب شاہ رخ پٹھان کے ساتھ زبردست واپسی کیلئے تیار ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننےوالی یہ فلم ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔ فلم میںشاہ رخ اور دپیکا کے علاوہ جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔
یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے
 فلم پٹھان ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار کردی گئی ہے۔ فلم کے پہلے گانے ’بےشرم رنگ‘ نے تنازع پیدا کیا جاچکاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK