زومیٹو کے بانی اور سی ای او دپیندر گویال نے ایکس پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس کی شروعات چار مشہور شخصیات کی موجودگی سے ہوتی ہے۔بعد ازیں اس ویڈیو میںان شخصیات کے پرانے انٹرویوز، پرفارمنسس اور کامیابیاں دکھائی گئی ہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: July 15, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai
زومیٹو کے بانی اور سی ای او دپیندر گویال نے ایکس پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس کی شروعات چار مشہور شخصیات کی موجودگی سے ہوتی ہے۔بعد ازیں اس ویڈیو میںان شخصیات کے پرانے انٹرویوز، پرفارمنسس اور کامیابیاں دکھائی گئی ہیں۔‘‘
زومیٹو نے اپنے برانڈ کی نئی مہم کی شروعات کی ہے جس میں شاہ رخ خان، اے آر رحمٰن ، جسپریت بمراہ اور میری کوم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فلم راویتی کھانوں کی ایڈورٹائزنگ سے مختلف ہے اور اس میں ایک فرد کی کامیابی کے پیچھے نظم و ضبط اور استقامت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
New Zomato ad ft. #SRK #Bumrah #MaryKom and #ARRehmanpic.twitter.com/fOYbWGCmpJ
— Movie_Reviews (@MovieReview_Hub) July 15, 2025
زومیٹو کے بانی اور سی او او دپیندر گویال کے ایکس پوسٹ میں چاروں اداکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد زومیٹو نے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے انٹرویو، پرفارمنسس اور کامیابیوں پر مشتمل ایک ویڈیو دکھایا گیا جس کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جدوجہد اور مسلسل کوشش کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔‘‘
The marketing campaign of #JAWAN and Brand tie-ups is of Ra One level 🔥🙌 Unbeatable! Every brand is associated with Jawan now! Here’s the Zomato ad : pic.twitter.com/Tih52IgKfP
— Neel (@iamn3el) September 6, 2023
گویال نے اس مہم کو ’’ایک اشتہار نہیں بلکہ کسی چیز کو حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کا نتیجہ ہے۔‘‘ زومیٹو نے کہا ہے کہ زومیٹو ہر فرد کی کامیابی کیلئے اپنا فرض ادا کر رہا ہے جبکہ وہ بزنس قائم کر رہے ہیں، اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں، تعلیم حاصل کررہے ہیں یا پھر ملازمت کررہے ہیں۔‘‘ گویال نے مزید کہا کہ ’’ہم میں سے ہر کسی کے اندر آگ بھڑک رہی ہے جبکہ کھاناصرف ایندھن ہے۔ ہم یہاں اداکاروں کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے جمع نہیں ہوئے ہیں بلکہ اس آگ کو دیکھنے کیلئے جمع ہوئے ہیں جس نے انہیں بنایا ہے۔‘‘اس مہم کو آن لائن صارفین کی توجہ حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: کلیان جی نے زندگی سے پر نغموں کیلئے موسیقی ترتیب دی
چند صارفین نے زومیٹو کے کہانی بیان کرنے کے انداز کی تعریف کی ہے جبکہ دیگر نے اس کاموازنہ بین الاقوامی اسپورٹس ویئر برانڈکی ایڈورٹائرنگ سے کیا ہے۔ کچھ افراد نے مشہور اداکاروں کے استعمال پر سوال قائم کیا ہے جبکہ دیگر نے مشورہ دیا ہے کہ اس مہم کیلئے عام انسانوں اور عنوانات کا استعمال کیا جانا چاہئے تھا جیسے ’’غذائیت‘‘ ایک بہترین موضوع ہوسکتی تھی۔‘‘ زومیٹو نے اس مہم کیلئے ایجنسی، پروڈکشن ٹیم اور میڈیا رول آؤٹ اسٹریٹجی کے ملوث ہونے کی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔ یہ اشتہار اس وقت سامنے آیا ہے جب متعدد ڈجیٹیل برانڈز ’’پرپس ڈرائیون مسیجنگ‘‘(مقصد کی نشاندہی کرنے والا پیغام) کو اپنا رہےہیں۔