Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان کی ’’مہا بھارت‘‘ کا پروڈکشن اگست سے شروع ہوگا

Updated: July 08, 2025, 6:07 PM IST | Mumbai

عامر خان نے کہا کہ ’’مہابھارت‘‘کے پروڈکشن کی شروعات اگست میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مہابھارت‘‘میں نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

عامر خان نے ہمیشہ سے ’’مہا بھارت ‘‘ کو اپنا ڈریم پروجیکٹ سمجھا ہے۔ اتنے برسوں میں انہوں نے ’’مہا بھارت‘‘کی اہمیت کے تعلق سے بات چیت کی ہے اور قبول بھی کیا ہے کہ ’’مہابھارت‘‘ان کیلئے بڑی ذمہ داری ہے۔ عامر خان نے اسکرین کےساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ ’’مہا بھارت‘‘کے پروڈکشن کی شروعات ہوچکی ہے۔ یہ صرف ایک فلم نہیں ہوگی بلکہ ایک کے بعد ایک فلموں کی سیریز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

انہوں نے ’’مہابھارت‘‘کے بڑے اور پیچیدہ بیانیے کو قبول کیا۔ عامر خان نے مزید کہا کہ ’’ میں اگلے ماہ (اگست)سے ’’مہابھارت‘‘ کے  پروڈکشن کی شروعات کرنے کے متعلق سوچ رہا ہوں۔ یہ فلموں کی سیریز ہوگی۔ ایک کے بعد ایک فلمیں ریلیز کی جائیں گی کیونکہ آپ صرف ایک ہی فلم میں مہابھارت کی کہانی بیان نہیں کر سکتے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ’’مہابھارت‘‘ کتنی خطرناک ہے۔ یہ  ایسی فلم ہے جو میرے خون میں ہے۔ کوئی بھی اس تعلق سے کچھ نہیں کر سکتا ہے۔ مجھے آپ کو یہ بتانے کی ضرورت ہے۔ میں نے ’’مہابھارت‘‘پر کام شروع کر دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: انل بسواس کی موسیقی نےآزادی کےجذبہ کو فروغ دیا

جب عامر خان سے کاسٹنگ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ان کا منصوبہ یہ ہے کہ فلم کی کاسٹ تازہ ہو، اجنبی چہرے ہوں، عامر نئے اداکاروں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔‘‘ عامر خان نے مزید کہا کہ ’’میں معروف چہروں کو فلم میں جگہ نہیں دینا چاہتا۔ میرے لئے فلم کے کردار ستارے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ معروف چہرے بنیں۔ میرا خیال ہے کہ فلم کیلئے مکمل طور پرنئی کاسٹ کو موقع دیا جائے۔‘‘ فلم کے پروڈکشن کی شروعات اگلے ماہ ہوگی اور نئی کاسٹ فلم کے منفرد کرداروں میں ڈھلنے کیلئے تیار ہے۔ عامرخان کی ’’مہابھارت‘‘ ہندوستانی سنیما کا متوقع پروجیکٹ ہوگا۔دراصل عامر خان نے ’’مہابھارت‘‘کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے اسے ’’ڈریم پروجیکٹ‘‘ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK