یہ فلم جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی اوشا مہتا کی زندگی پر مبنی ہے جو ہندوستان کی پہلی ریڈیوخاتون ہیں
EPAPER
Updated: May 04, 2023, 1:01 PM IST | Mumbai
یہ فلم جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی اوشا مہتا کی زندگی پر مبنی ہے جو ہندوستان کی پہلی ریڈیوخاتون ہیں
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنی آنے والی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔سارہ علی خان ان دنوں فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں سارہ علی خان اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ سارہ نے فلم کے سیٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔
سارہ نے مہاتماگاندھی کے ایک قول سے اپنے تبصرے کا آغاز کیا ہے،’’ایسے جیو کہ جیسے تم کل مرنے والے ہو۔ ایسے سیکھو کہ تم ہمیشہ جینے والے ہو۔‘‘ اس کے بعد سارہ نے فلم کے ڈائریکٹر کنن ایئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے،’’جنون، طاقت اور وقار سے بھرے اس طاقتور کردار کے لئے مجھے منتخب کرنے کے لئے شکریہ کنن سر۔ یہ کردار ہمیشہ مجھ سے جڑا رہے گا۔ جے بھولے ناتھ۔‘‘ کہا جا رہا ہے کہ ’اے وطن میرے وطن‘ میں سارہ’ فریڈم فائٹر ‘اوشا مہتا کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔ ہندوستان آزادی کی تحریک میں جس نوجوان لڑکی نے برطانوی حکومت کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا تھا ،وہ اوشا مہتا تھیں جنہوں نے مہاتما گاندھی جی کی قیادت والے ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کے دوران ’سیکریٹ کانگریس ریڈیو سروس‘ کی شروعات کرکے کارکنوں میں خاصا جوش بھر دیا تھا۔ یاد رہے کہ اوشا مہتا کو ہندوستان کی پہلی ریڈیو خاتون بھی کہا جاتا ہے۔