Inquilab Logo

ودیا بالن، پرتیک گاندھی اورایلیانا ڈی کروز کی اداکاری سےسجی فلم کی شوٹنگ مکمل

Updated: December 18, 2021, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai

اپلاز انٹرٹینمنٹ اور ایلپسس انٹرٹینمنٹ کے بلاعنوان رومانٹک کامیڈی ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ ودیا بالن، پرتیک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور ہالی ووڈ اسٹار سینتھل راما مورتی اس فلم کے کلیدی کردار ہوں گے۔ اپلاز انٹرٹینمنٹ اور ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے حال ہی میں اپنی بلا عنوان رومانوی مزاحیہ فلم کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

Vidya Balan And Pratik Gandhi.Picture:INN
ودیا بالن اور پرتیک گاندھی ۔ تصویر: آئی این این

اپلاز انٹرٹینمنٹ  اور ایلپسس انٹرٹینمنٹ  کے بلاعنوان رومانٹک کامیڈی ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہوگئی  ہے۔ ودیا بالن، پرتیک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور ہالی ووڈ اسٹار سینتھل راما مورتی  اس فلم  کے  کلیدی کردار ہوں گے۔ اپلاز انٹرٹینمنٹ  اور ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے حال ہی میں اپنی بلا عنوان رومانوی مزاحیہ فلم کا اعلان کیا  تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔  ودیا بالن اور پرتیک گاندھی کی اداکاری سے سجی اس فلم کی شوٹنگ اوٹی کی ٹھنڈی وادیوں میں کی گئی ہے ۔اس کا اختتام ایک خوبصورت فوٹوگرافی  کے ساتھ کیاگیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق فلم کی کاسٹ نے اس فلم کے پورے پروڈکشن کے دوران بہت لطف اٹھایا ۔ ودیا بالن اور پرتیک گاندھی کی فلم کی شوٹنگ کی تکمیل    کاسٹ کو کتنی خوشی ہوئی اس کا اندازہ زیر نظر تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔تصویر میں شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان کا جوش و خروش پوری طرح نظر آرہا ہے۔ ایلیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی   نےجو اس چار رکنی ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ ماہ ممبئی میں اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کی۔گوہا ٹھاکرتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جدید رشتوں پر ایک ترقی پسند سوچ اور بلا روک ٹوک انداز  سے پڑنے والے اثرات کو بیان کرتی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ ہی اپلاز  انٹرٹینمنٹ بڑے پردے پر انٹری کررہا ہے۔ایلپسس کے ساتھ مل کر تیار ہونے والی یہ فلم کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ ایسے میں لوگ فلم کی شاندار ڈریم کاسٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK