Inquilab Logo

فلم برہماستر کا گیت’کیسریا‘ ۵؍ہندوستانی زبانوں میں ریلیز،۲؍الفاظ کی دھوم

Updated: July 22, 2022, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai

 ایان مکھرجی کی ’براہمستر‘کی ٹیم نے اس سال اپریل میں مرکزی اداکاروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے قبل گانے’کیسریا‘کا ٹیزر لانچ کیا تھا۔

 The teaser of this song was released before Ranbir and Alia`s wedding.Picture:INN
رنبیر اور عالیہ کی شادی سے قبل اس گیت کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

 ایان مکھرجی کی ’براہمستر‘کی ٹیم نے اس سال اپریل میں مرکزی اداکاروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے قبل گانے’کیسریا‘کا ٹیزر لانچ کیا تھا۔ شایدانہیں بھی اندازہ نہ رہا ہو (یا ہوسکتا ہےکہ رہا بھی ہو)کہ اریجیت سنگھ کے گائے ہوئے گانے کا۱۵؍سیکنڈ کاٹیزر سوشل میڈیا پر طوفان برپاکر دے گا۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے لکھے ہوئے اور پریتم کے کمپوز کردہ گانا ہر جگہ چھایا ہوا تھا اور شائقین اس گانے کے مکمل ورژن کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔’کیسریا‘کی ریلیز پر مداحوں کامطالبہ تھاکہ فلم بنانے والے فلم کے گانے ریلیزکرنے کی ترتیب تبدیل کرنے پر مجبورہو گئے۔ ۱۷؍جولائی، اتوار، رات ۱۲؍ بجے ۵؍ہندوستانی زبانوں میں گانے کامکمل ورژن ریلیز کیا گیا۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس گانے کو زبردست پذیرائی ملی۔
 گانا’کیسریا‘۵؍ہندوستانی زبانوں- ہندی، تیلگو، ملیالم، تمل اورکنڑ میں جاری کیا گیا تھا۔ تاہم، صرف۲؍انگریزی الفاظ ’لواسٹوریا‘کوہندی ورژن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل ہوئی لیکن اچھے انداز میںنہیں۔بہت سےلوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئےاپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کاسہارا لیاجس کے نتیجے میں’میم فیسٹ‘کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ زیادہ تر لوگوں نےگانے کے’لو اسٹوریہ‘حصے کا موازنہ بریانی میںالائچی سےکیا۔ کچھ لوگوں کے پاس نیشنل ایوارڈ یافتہ گیت نگار امیتابھ بھٹاچاریہ کے لکھے ہوئے گانےکےبولوں کو بہتر بنانے کے بارے میں بھی تجاویزتھیں۔مذکورہ گیت کار نےکئی ہٹ گانے  لکھےہیں جن میں ’ابھی مجھے کہیں‘،’چنا میریا‘،’گیروا‘، ’ظالمہ‘، ’سپنا جہاں‘، ’گھرمورےپردیسیہ‘، اور دیگر کئی گانے شامل ہیں۔ ’لو اسٹوریا‘کےتعلق سے مایوسی کا اظہار کرنے والےانٹرنیٹ صارفین کو مخاطب کرتے ہوئےایان مکھرجی نےمرچی کو دیئے گئےایک انٹرویو میں کہا، ’’ہم نےاسے بہت پیار کے ساتھ شامل کیا، ہمیں یہ بہت دلچسپ لگا، ہمیں یہ الائچی کی طرح نہیں لگا، ہم نےسوچا کہ یہ بہت شکر میں تھوڑا نمک جب آتا ہے، اسکا ایک مزہ، ایک سواد ہے۔کیونکہ یہ ایک جدید فلم ہے اور گانے کے بول بہت روایتی اور سادہ ہیں، اور یہ ایک مزے کا موڑ ہوتا۔ مجھے اب بھی لگتا ہے کہ کچھ وقت میں، لوگ اس سے زیادہ لطف اندوز ہونا شروع کر دیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK