Inquilab Logo

مشہور فلم ساز گرودت کی زندگی پر مبنی فلم’چپ‘ کا ٹیزر جاری

Updated: July 12, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

 فلمساز آر بالکی نےسنیچر۹؍جولائی کو بالی ووڈ کے لیجنڈ گرو دت کی سالگرہ کے موقع پرفلم ’چپ‘ کا ٹیزر جاری کیا۔ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ٹیزر  براہ راست ان تنقیدوں کی طرف اشارہ کرتا ہے جو گرو دت کوان کی شاہکارفلم’کاغذ کے پھول‘ کی ریلیز کے وقت  کی گئی تھی۔

A scene from the movie ``Chup`` based on the life of Guru Dutt .Picture:INN
گرودت کی زندگی پر مبنی فلم’چپ‘ کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

 فلمساز آر بالکی نےسنیچر۹؍جولائی کو بالی ووڈ کے لیجنڈ گرو دت کی سالگرہ کے موقع پرفلم ’چپ‘ کا ٹیزر جاری کیا۔ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ٹیزر  براہ راست ان تنقیدوں کی طرف اشارہ کرتا ہے جو گرو دت کوان کی شاہکارفلم’کاغذ کے پھول‘ کی ریلیز کے وقت  کی گئی تھی۔ ٹیزر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آر بالکی نے کہا،’’گرو دت کی کاغذکےپھول ان بہت سی فلموں میں سے ایک ہےجو آج کل ایک شاہکار تسلیم کی جاتی ہیں لیکن جب اسےریلیز کیا گیا تھاتو اس پر سخت تنقیدکی گئی تھی۔کیا ہمیں کسی فنکار کے کام کے تعلق سے زیادہ حساس ہونا چاہیےیا فنکاروں کواس کے کام کے تعلق سے ہونے والی تنقیدوں کے تئیں کم حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ فلم ’چپ‘ خون اور قتل کی صنف میں آر بالکی کی پہلی فلم ہے۔عالمی اہمیت کی حامل ایک سنسنی خیز فلم کو تصوراتی طور پر دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی فلموں نےہمیشہ شائقین، ناقدین اور ساتھیوں کی توجہ حاصل کی ہے اوران کی فلم کاموضوع  اکثر سرخیوں میں رہاہے۔ بے ترتیبی کو توڑتے ہوئے، ہلچل پیدا کرنے والے فلم ساز نے اپنے بنیادی خیالات اور اصل سوچ کے ساتھ دیرپا اثر ڈالا ہے۔ فلم کے پر اثراداکاروں میں سنجے دت، جنوبی ہند کی فلموں کے سپراسٹار دلقیرسلمان،فلم ’اسکیم:۱۹۹۲ء‘  سے اپنی چھاپ چھوڑنے والی شریہ دھنونتری اور پوجا بھٹ شامل ہیںجوفلم بامبے بیگمز کے ذریعہ دھماکہ دار واپسی کررہی ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری آر بالکی نے کی ہے اور اسےگوری شندے، ہوپ فلم میکرز اور پین اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اصل کہانی آر بالکی کی ہے، اسکرین پلے اور مکالمے آر بالکی، نقاد سے مصنف بنے راجہ سین اور رشی ویرمانی نے مل کر لکھے ہیں۔
 ڈاکٹر جینتی لال گاڈا(پین اسٹوڈیو) اس فلم کو پیش کرتےہیں اور پین مرودھرکے ذریعہ اسےدنیا بھر میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹوگرافی کے ڈائریکٹر وشال سنہا ہیں اورمیوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی،ا سنیہا کھانولکر اور امن پنت ہیں۔ پرنب کپاڈیہ اور انیرودھ شرما اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK