مشہور میوزک جوڑی متھن اور پلک مچھل اب اپنے پہلے پین انڈیا ٹور پر جانے کے لیے تیار ہیں، جس کا عنوان ہے ’متھن اور پلک لائیو - ہندوستانی سنیما کو خراج تحسین۔
EPAPER
Updated: August 10, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai
مشہور میوزک جوڑی متھن اور پلک مچھل اب اپنے پہلے پین انڈیا ٹور پر جانے کے لیے تیار ہیں، جس کا عنوان ہے ’متھن اور پلک لائیو - ہندوستانی سنیما کو خراج تحسین۔
مشہور میوزک جوڑی متھن اور پلک مچھل اب اپنے پہلے پین انڈیا ٹور پر جانے کے لیے تیار ہیں، جس کا عنوان ہے ’متھن اور پلک لائیو - ہندوستانی سنیما کو خراج عقیدت۔‘ ۱۰؍ کروڑ روپے کا میگا ٹور اس کے عظیم پیمانے اور اس کے پیچھے بے پناہ یقین کی بات کرتا ہے۔۴؍ اکتوبر کو سورت سے شروع ہونے والا موسیقی کا سفر انہیں بڑودہ اور احمد آباد سمیت ہندوستان کے کئی شہروں تک لے جائے گا۔
اس موسیقی کے دورے کا خیال انہیں جون کے اوائل میں ٹیلی ویژن ایوارڈس کی تقریب میں اپنی پہلی مشترکہ لائیو پرفارمنس کے دوران آیا، جہاں انہوں نے راج کپور اور منوج کمار کو میوزیکل خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:جان ابراہم نے خود کو مموٹی اورموہن لال کا مداح قرار دیا
آرگنائزر پریش کھنڈیلوال - چیئرمین، یشوی گروپ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن ایوارڈ شو میں متھن اور پلک کو لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا اور وہ چیز جادو کر گئی، ہمارا خواب ان کی جادوئی کارکردگی کو پورے ملک تک لے جانا ہے۔ ہم مشہور شہر سورت اور گجرات کے چند دیگر شہروں سے شروعات کریں گے اور پھر باقی ہندوستان تک کا سفر طے کریں گے۔
متھن اور پلک نے۲۰۱۳ء میں ایک جوڑی بنائی جب انہوں نے عاشقی ۲؍ کے ہٹ گانے ’میری عاشقی‘ پر ایک ساتھ کام کیا۔ تب سے، ان کا سفر پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر پروان چڑھا ہے۔ ان کا آنے والا دورہ نہ صرف ان کے میوزیکل فیوژن کا جشن ہے بلکہ بالی ووڈ کے بھرپور سنیما ورثے کے لیے ان کا مشترکہ جذبہ بھی ہے۔