Inquilab Logo

فلم جوان کا ٹیزر جاری

Updated: July 10, 2023, 5:20 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کےبعدجوان میں دھمال ، نین تارا کی شاندار انٹری ، دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان ایک ساتھ اسکرین پر پانچویں مرتبہ نظر آئیں گے

Teaser Of The Movie Jawan. photo;INN
فلم جوان کا ٹیزر۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان کا ٹیزر جاری ہو گیاہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم میں دوہرا رول نبھائیں گے۔ انہوںنے اس فلم کے ڈائریکٹر اتلی کےساتھ پہلا مرتبہ کام کیا ہے ۔ فلم میں نین تارا، وجے سیتو پاٹھی ،پریا مانی ، ردھی ڈوگرا ، سنیل گرور، دپیکا پڈوکون اور دیگر نے اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں ۔ فلم میںشاہ رخ خان مختلف کردار میں نظر آئیں گے ۔ واضح رہے کہ پٹھان کے بعد جوان اس سال شاہ رخ خان کی دوسری ریلیز ہو گی جس میں وہ ۵؍ ویںمرتبہ دیپکا پڈکون کےساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔یہ فلم تین زبانو ں میں ریلیز کی جائےگی جن میں ہندی ،تمل اور تیلگو شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ سنجے دت بھی فلم میں مختلف کردار میں نظر آئیں گے ۔پچھلے سال فلم کے اعلان کے بعد شارہ رخ کےمداح فلم کو اسکرین پر دیکھنے کے متمنی ہیں ۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھی باکس آفس پر دھمال مچایا تھا جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ان کی یہ فلم بھی باکس آفس پراتنی ہی مشہور ہو گی ۔ اس فلم کو ریڈ چیلی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اتلی نے ہی اس فلم کو لکھا اورہدایتکاری کی ہے ۔فلم کےہندی مکالمہ سمیت پروہت نے لکھے ہیں ۔   
فلم جوان میں نین تارا کی دھماکے دار انٹری 
سوشل میڈیا پر شارہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹیزر گشت کر رہا ہے ۔۱۲؍ منٹ پر مبنی اس ٹیزر کو دیکھ کرمعلوم ہوتا ہےکہ شاہ رخ فلم میں تمام خواتین کو لیڈکر رہے ہیں ۔نین تارا کی ٹرینچ کورٹ اور سفید ساڑی میں دھماکہ دار انٹری ہوئی ہے۔ دوسرے سین میں وہ زردساڑی کے ساتھ خوبصورت جھمکوں میںملبوس نظر آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ نین تارااس فلم میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان کےساتھ کام کریں گی ۔   
دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان پانچویں مرتبہ اسکرین پرساتھ نظر آئیں گے 
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون اس فلم کےذریعے ۵؍ ویںمرتبہ اسکرین پر نظر آئیں گے ۔ اس سے پہلے دونوں نے فلم پٹھان میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK