Inquilab Logo

عامر خان اورکرن رائو کی فلم’مسنگ لیڈیز‘ کا ٹریلر ۲۴؍ جنوری کو لانچ ہوگا

Updated: January 23, 2024, 11:24 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 کرن رائوکی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم’مسنگ لیڈیز‘ ہے جس کے پروڈیوس عامر خان ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر۲۴؍جنوری کو ڈیجیٹل طورپر ریلیز کیا جائے گا۔

Aamir Khan with Karan Rao and Azad. Photo: INN
عامر خان کرن رائو اور آزاد کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

 کرن رائوکی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم’مسنگ لیڈیز‘ ہے جس کے پروڈیوس عامر خان ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر۲۴؍جنوری کو ڈیجیٹل طورپر ریلیز کیا جائے گا۔ یہ کامیڈی ڈراما فلم مارچ  ۲۰۲۴ءمیں ریلیزہوگی۔ اس فلم کو گزشتہ سال ٹورنٹوفلم فیسٹیول میں دکھایا گیا تھا جہاں اسے لوگوں نے کھڑے ہوکر داد دی تھی۔ اس فلم میں نیتانشی گوئل، پرتبھا رانتا اور اسپرش سریواستو اور روی کشن جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ عامر پہلے ہی کچھ کم بجٹ والی فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں جن میں’پیپلی لائیو‘،’دہلی بیلی‘ اور’تارے زمین پر‘جیسی فلمیں ہٹ ہو چکی ہیں۔ اس فلم کی تشہیر کیلئے عامر خان، کرن رائو اوراپنے بیٹے آزاد کے ساتھ روڈ ٹرپ پر نکلے تھے۔اس موقع کی تصاویر کرن رائو نے شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK