Inquilab Logo

آدی پروش‘ کے ٹریلر نے ہی’ آر آر آر‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ،۲۱؍ گھنٹے میں۷؍ کروڑ مرتبہ دیکھا گیا

Updated: May 12, 2023, 1:25 PM IST | Mumbai

آدی پروش‘ کا ٹریلر ’لائیک‘ کے معاملے میں بھی بہت آگے ہے، ٹریلر کو صرف۵؍ منٹ میں ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈکے جی ایف چیپٹر۲؍ کے پاس تھا

photo;INN
تصویر :آئی این این

پربھاس اور کریتی سینون  کی اداکاری سے سجی ’آدی پروش‘ کا  ٹریلرجس کا شائقین کو بے صبری سے ا نتظار تھا ، منگل کو ریلیز ہوا۔ پی وی آر جوہو، ممبئی میں فلم کا شاندار ٹریلر لانچ کیا گیا۔ ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی فلم کے ٹریلر  نے آر آر آرکا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہندی میں ٹریلر کو۵۱؍ ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا
 صرف ہندی ٹریلر کو شائقین نے۲۱؍ گھنٹوں میں یوٹیوب پر۵۱؍ ملین بار دیکھا ہے۔ یو وی موشن کے ذریعہ شیئر کردہ ٹریلر کو تیلگو میں۱۰؍ ملین سے زیادہ بار دیکھا گیاہے۔یو وی موشن  کے ذریعے شیئر کئے گئے ٹریلر کو تمل اور ملیالم میں۳ء۳؍ ملین اور کنڑ میں۱ء۷؍ملین سے زیادہ ویوز ملے ہیں۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
 اس سے پہلےآر آر آر نے ۲۴؍ گھنٹوں میں۵۱ء۱۲؍ملین سے زیادہ ویوز حاصل کئے تھے  جبکہ آدی پورش نے صرف۸؍گھنٹوں میں ۵۳ء۴۲؍ملین  ویوز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
 ’لائیک‘ کے معاملے میں بھی آدی پروش  آگے
 ویوز کے ساتھ ساتھ’ آدی پروش‘ کا ٹریلر ’لائیک‘ کے معاملے میں بھی بہت آگے ہے۔ ٹریلر کو صرف۵؍ منٹ میں ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈکے جی ایف چیپٹر۲؍ کے پاس تھا۔
شائقین کاجوش و خروش کا اظہار 
 ٹریلر سامنے آنے کے بعد پربھاس کے مداح کافی پرجوش ہیں۔ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے پر سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم، کچھ لوگ ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ رتیک روشن یا جونیئر این ٹی آر اس کردار کیلئے بہتر آپشن ہو سکتے تھے۔
شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل 
 شائقین کو اس فلم کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔ایسے میں فلم کے ٹریلر  کے تعلق سے لوگوں کا مثبت ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ مداح فلم کے گانے کے پس منظر، کرداروں اور وی ایف ایکس سے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ سیکشن میں لکھا’’ `جب کوئی فلم میکر آپ کے تاثرات پر توجہ دیتا ہے اور ناظرین کے بارے میں سوچ کر کام کرتا ہے(تو ایسی ہی فلم بنتی ہے)۔ آدی پورش کی پوری ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا۔‘‘
 ایک اور مداح نے لکھا’’ `صرف تیلگو ہی نہیں ہندی کے ناظرین بھی پربھاس کو بہت پسند کرتے ہیں ۔‘‘تیسرے مداح نے لکھا’’ `پربھاس ریکارڈ نہیں توڑتے، لیکن وہ ریکارڈ بناتے ہیں۔(یہی وجہ ہےکہ ) اس فلم نے  ایک گھنٹے میں۲؍ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرلئے۔ چوتھے مداح نے لکھا’’  منوج منتشر اور شرد کیلکر نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK