: عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔اب فلم کے ٹریلر ریلیز سے متعلق دلچسپ جانکاری سامنے آرہی ہے ۔
عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔اب فلم کے ٹریلر ریلیز سے متعلق دلچسپ جانکاری سامنے آرہی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کا ٹریلر آئی پی ایل کے اختتامی پروگرام کے دوران لانچ کیا جائےگا۔ اطلاع کے مطابق اداکار عامر خان اور فلم سے جڑے دیگر افراد فلم کا ٹریلر لانچ کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
خبروں کے مطابق عامر خان اپنی فلم کو آئی پی ایل کی اختتامی تقاریب کے دوران اسٹار اسپورٹس پر لانچ کریںگے جو ۲۹؍مئی کو ہوگا۔اگر آئی پی ایل فائنل کے دوران فلم کا ٹریلر لانچ کیا جاتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا جب کسی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران فلم کا ٹریلر لانچ ہوگا۔ادویت چندن کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں عامر خان لیڈ رول میں ہیں جبکہ ہیروئن کرینہ کپور خان ہیں۔اس فلم میں جنوبی ہند کے اداکار ناگا چیتنیہ اور مونا سنگھ بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۱۹۹۴ء میں آئی امریکی فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ری میک ہے۔ وائےکام۔۱۸؍ اسٹوڈیو اس فلم کو پروڈیوس کر رہا ہے جس کی شوٹنگ ہندوستان میں ۱۰۰؍ سے زائد مقامات پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان کی یہ فلم اس سال ۱۴؍اپریل کو سنیما ہال میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن فلم کے پروڈیوسروں نےریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ اب ۱۱؍اگست کو ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ کووڈ کی وجہ سے پہلے بھی اس فلم کی نمائش کو ٹال دیا گیا تھا۔