Inquilab Logo

’جوان‘ کا ویلن منظر عام پر

Updated: July 26, 2023, 12:37 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ویلن منظر عام پر آگیا۔

Shah Rukh Khan`s upcoming film `Jawan` .Photo : INN
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ویلن منظر عام پر آگیا۔شاہ رخ خان کی پروڈکشن ریڈ چلی کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کے شائقین کا انتظار ختم ہوا، فلم کے ویلن کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔فلم جوان میں ویلن کا کردار جنوبی سپر اسٹار وجے سیتھوپتی نبھا رہے ہیں،  ریڈ چلیز کے آفیشل ٹویٹرہینڈل سے فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہےجس میں فلم کے ویلن یعنی وجے سیتھوپتی کو سیاہ جیکٹ اور چشموں میں دیکھا جاسکتا ہے جنہیں ’موت کا سوداگر‘ کہا جارہا ہے۔ ٹویٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ریڈ چلی نے کیپشن میں لکھا ’’ آپ تیار ہیں یا نہیں، تباہی مچانےکیلئے آرہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK