ٹرمپ نے پھر الہان عمر کو گندی، میلی، قابل نفرت کہ کر تمسخر اڑایا، صومالی تارک وطن اور خاتون کانگریس کے تعلق سے ٹرمپ کے تبصرہ کو ناقدین نے نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 10, 2025, 9:26 PM IST | Washington
ٹرمپ نے پھر الہان عمر کو گندی، میلی، قابل نفرت کہ کر تمسخر اڑایا، صومالی تارک وطن اور خاتون کانگریس کے تعلق سے ٹرمپ کے تبصرہ کو ناقدین نے نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔
صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو صومالی تارکینِ وطن پر حملہ کرتے ہوئے صومالیہ کو گندا، میلا، قابلِ نفرت قرار دیا اور کہا، ’’ہم ناروے، سویڈن سے لوگ کیوں نہیں لے سکتے، ہمارے پاس ڈنمارک سے کچھ اچھے لوگ کیوں نہیں آتے؟‘‘ انہوں نے کانگریس خاتون الہان عمر کا مذاق بھی اڑایا، جسے ناقدین نے نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے صومالیہ کو گندا، میلا، قابلِ نفرت، جرائم سے بھرپور قرار دیا اور اس ملک کے تارکینِ وطن کو ’’ کوڑا‘‘ کہا جنہیں وہ امریکہ میں نہیں چاہتے۔
دریں اثناء تارکین وطن مخالف بیانیے کو ہوا دیتے ہوئے، ٹرمپ نے صومالی تارکینِ وطن کا موازنہ زیادہ تر سفید فام یورپی ممالک کے لوگوں سے کیا۔انہوں نے کہا، ’’ہم ناروے، سویڈن سے کچھ لوگ کیوں نہیں لے سکتے۔ہمارے یہاں ہمیشہ صومالیہ جیسے تباہ حال مقامات سے لوگ آتے ہیں،گندا، میلا، قابلِ نفرت، جرائم سے بھرپور۔ ان کی ایک ہی اچھی بات ہے کہ یہ جہازوں کے پیچھے بھاگتے ہیں۔‘‘ اس کے بعد ٹرمپ نے ایک بار پھر کانگریس خاتون الہان عمر پر ذاتی حملے کئے، جبکہ ترمپ کے ان تبصروں کو ناقدین نے کھلے عام نسل پرستانہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ پنسلوانیا کے ایک ریلی میں، جس کا عنوان’’ امریکیوں کے اخراجات کم کرنا‘‘ تھا، ٹرمپ نے کہا، ’’الہان عمر، یا جو بھی اس کا نام ہے۔ اس کی چھوٹی سی پگڑی کے ساتھ۔ مجھے یہ پسند ہے۔ یہ آتی ہے، اور بس بکواس کرتی رہتی ہے،ہمیں اسے یہاں سے نکال دینا چاہیے، یہ غیرقانونی طور پر یہاں ہے۔‘‘عمر پر اپنے ذاتی حملوں کو تیز کرتے ہوئے، ٹرمپ نے مجمع سے کہا، اس نے داخلے کے لیے اپنے بھائی سے شادی کی، لہذا یہ غیرقانونی طور پر یہاں ہے۔ اسے یہاں سے باہر پھینکو۔‘‘ تاہم ٹرمپ کے اس دعوے کو حقیقت جانچنے والی ویب سائٹ ’’اسنوپس‘‘ نے’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے۔ احمد نور سعید الرمی کو عمر کا بھائی ثابت کرنے والا کوئی ریکارڈ، بشمول پیدائشی سرٹیفیکیٹ یا ڈی این اے ثبوت، نہیں ملا۔
یہ بھی پْرھئے:میامی: ایلین ہیگنز ، ۳؍ دہائی بعد شہر کی پہلی خاتون اور ڈیموکریٹک میئر منتخب
یہ بھی یاد رہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مینیسوٹا میں صومالیہ کے بعض افراد کے جعل سازی میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد ٹرمپ کئی دنوں سے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے مینیسوٹا کے صومالیوں کو ’’ کوڑا‘‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انہیں امریکہ میں نہیں چاہتے۔بعد ازاں ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں، الہان عمر نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا، ٹرمپ کا مجھ پر تبصرہ جنون سے بھی آگے ہے۔ اسے سنگین مدد کی ضرورت ہے۔ چونکہ اس کے پاس اقتصادی پالیسیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے کو کچھ نہیں ہے ، اس لیے وہ متعصبانہ جھوٹ کو بار بار اگلنے پر مجبور ہے۔ وہ مسلسل قومی شرمندگی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔‘‘
یہ بھی پرھئے: نیتن یاہو کا اپنی قائدانہ صلاحیت کو ثابت کرنے کیلئے مودی سے تعلقات کا حوالہ
تاہم عمر کی تنقید کئی مبصرین نے دہرائی۔ امریکی پروفیسر مائیکل اے کوہن نے ٹرمپ اور ان کے حامیوں دونوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا،’’ٹرمپ جتنا خوفناک انسان ہے، اس نسل پرستانہ گندگی پر تالیاں بجانے والے لوگ بھی اتنے ہی برے ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ قابلِ مذمت ہیں۔‘‘ مصنفہ شینن واٹس نے کہا ’’ڈونالڈ ٹرمپ جدید دور کا کلو کلکس کلان ہے۔ کوئی بھی ریپبلکن منتخب عہدے دار جو اس کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا وہ ٹرمپ کا ساتھی ہے۔‘‘