Inquilab Logo

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی میں مہمانوں کیلئے کوئی پابندی نہیں

Updated: September 29, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

 علی فضل اور ریچا چڈھا کافی عرصے سے رشتے میں ہیں۔ تاہم اب دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ کئی بار شادی ملتوی ہونے کے بعد اب بالآخر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Ali Fazal and Richa Chadha .Picture:INN
علی فضل اور ریچا چڈھا ۔ تصویر:آئی این این

 علی فضل اور ریچا چڈھا کافی عرصے سے رشتے میں ہیں۔ تاہم اب دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ کئی بار شادی ملتوی ہونے کے بعد اب بالآخر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اگلے ماہ شادی کرنے والے ہیں۔ شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چند روز قبل شادی کا کارڈ سامنے آیا تھا جو ماچس کے ڈبے پر بنایا گیا تھا۔ دونوں کی شادی کا دعوت نامہ کافی وائرل ہو چکا ہے اور سب نےاس نئے اور منفرد دعوت نامےکو پسند کیا ہے۔ اب دونوں کی شادی کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
دوسرے مشہور شخصیات کی طرح کوئی اصول نہیں
 واضح رہےکہ اب تک جتنے بھی مشہور شخصیات نےشادی کی ہے وہ اس دوران پرائیویسی کا پورا خیال رکھتےہیں۔بہت سی مشہور شخصیات نے شادی میں فون نہ لانےکی پالیسی بھی رکھی ہے تاکہ تصاویر لیک نہ ہوں۔ لیکن علی اور ریچا ایسا نہیں کر رہے ہیں۔
 دونوں صرف مہمانوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ویسے دونوں نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر یہ بھی لکھا ہے کہ فون چھوڑو اورمزےکرو۔ فون پرحسین لمحات کو قید کرنے کی ٹینشن نہ لیں بلکہحقیقی لمحات سے لطف اندوز ہوں۔
مہمانوں کا لطف  اندوز ہونا اہم
 علی اور ریچا کا ماننا ہے کہ اگر وہ مہمان شادی پر بہت زیادہ پابندیاںنہیں لگائیں گےتو وہ مہمان بہتر انداز میں لطف اندوزہوسکیں گے۔ دونوں چاہتے ہیں کہ مہمانوں کو فون رکھنے دیں تاکہ وہ پرسکون انداز میں شادی سےلطف اندوز ہوسکیں۔
دونوں کی داستان محبت
 علی اور ریچا کی ملاقات ۲۰۱۲ءمیںفلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں نے ۲۰۱۷ء میںسوشل میڈیاپرتصاویر شیئر کرکے ایک بار  پھر اس رشتے کو باضابطہ بنایا۔ دونوں کی شادی کی بات کریں تو۴؍ اکتوبرکو ممبئی میں دونوں کی شادی ہوگی۔ شادی سے پہلےپری ویڈنگ فنکشنز دہلی کے رائل ہیریٹیج میں ہوں گی۔ سنگیت اور مہندی یکم اکتوبر کو ہوگی۔۷؍اکتوبر کو شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK