عامر خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایکشن اوتار میں نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، جہاں وہ پہلی مرتبہ سپر ہیرو کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہدایت کار آر بالکی اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی زیرِ غور اس فلم کے لیے عامر خان سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔
EPAPER
Updated: September 14, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai
عامر خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایکشن اوتار میں نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، جہاں وہ پہلی مرتبہ سپر ہیرو کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہدایت کار آر بالکی اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی زیرِ غور اس فلم کے لیے عامر خان سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔
گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر خان، لوکیش کناگراج کی فینٹسی ایکشن فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم فلم ’’قلی‘ کو ملنے والے کمزور ردِعمل کے بعد ممکنہ طور پر دونوں کی یہ فلم تعطل کا شکار ہوگئی۔ اب ایسا لگتا ہے کہ عامر خان ایک اور فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
آر بالکی کی فلم میں سپر ہیرو بنیں گے عامر خان؟
’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے مطابق عامر خان سے ہدایت کار آر بالکی کی ایک سپر ہیرو فلم میں کام کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں بات چیت جاری ہے۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے۔ فلم کی اسکرپٹ پر فی الحال کام جاری ہے اور عامر خان اور فلم کے سازوں کے درمیان بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ عامر خان کسی بھی فلم میں کام کرنے سے قبل مکمل اور مضبوط اسکرین پلے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی لیے توقع ہے کہ فلم ساز آئندہ چند ماہ کے دوران بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور اداکار کے سامنے مکمل اسکرپٹ اور اسکرین پلے پیش کریں گے۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق آگے بڑھا تو یہ عامر خان کی پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور ہدایت کار آر بالکی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ آر بالکی ’چینی کم‘، ’پا‘، ’کی اینڈ کا‘، ’پیڈ مین‘، ’چپ: ریوینج آف دی آرٹسٹ‘ اور ’گھومر‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا جب عامر خان بڑے پردے پر سپر ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ تقریباً ایک دہائی بعد ان کی پہلی ایکشن فلم بھی ہوگی۔ اس سے قبل وہ ۲۰۱۸ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں ایکشن کردار میں نظر آئے تھے، جو باکس آفس پر ناکام رہی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: بگ باس۲۰؍ ویک اینڈ کا وار: سلمان خان نے قاضی توقیر کی جدوجہد کو سراہا
عامر خان کا باکس آفس ریکارڈ
عامر خان کی آخری بڑی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ تھی، جو۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی۔ بیرونِ ملک بزنس کو شامل کیا جائے تو ۲۰۱۷ءمیں ریلیز ہونے والی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی ’ستارے زمین پر‘ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی، تاہم عامر خان کو ایک بڑی میگا بلاک بسٹر فلم دیے ہوئے تقریباً ایک دہائی گزر چکی ہے۔ فی الحال عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم ’للکارا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ کرکٹ پر مبنی اس فلم میں وہ ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی لالا امرناتھ کا کردار ادا کریں گے۔