Inquilab Logo

شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ کے تعلقات میں خرابی نہیں

Updated: March 13, 2022, 7:53 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنے اور اداکار راکیش باپٹ کی بریک اپ کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

Shamita Shetty and Rakesh Bapat
شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ

لی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنے اور اداکار راکیش باپٹ کی بریک اپ کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ گزشتہ دنوں شائع ہونےوالی ایک خبر کے مطابق شمیتا شیٹی اور اُن کے بوائے فرینڈ راکیش کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس جوڑے میں لڑائی جھگڑے زیادہ ہونے کی وجہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بعدازیں شمیتا شیٹی نے اس خبر پر ردّعمل کے اظہا رکیلئے انسٹاگرام کا رُخ کیا۔
  شمیتا شیٹی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا ’’ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے رشتے سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔‘‘دوسری جانب راکیش نے بھی یہی پیغام اپنے انسٹاگرام پر جاری کیاہے۔واضح رہے کہ  رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن۱۵؍ میں شمیتا شیٹی اور راکیش نے بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کی تھی۔  بگ باس۱۵؍ کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی جو اب محبت میں تبدیل ہوچکی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK