Inquilab Logo

تصویروں کی زبان سمجھنے والے کہتے ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کا رشتہ مضبوط ہے

Updated: August 12, 2022, 11:27 AM IST | Agency | Mumbai

اس جوڑے کی شادی کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں،اُن کی شادی کا مذاق تک اڑایا جارہا ہے مگر اس سے رشتے پر کوئی فر ق نہیں پڑا

Katrina Kaif and Vicky Kaushal .Picture:INN
کترینہ کیف اور وکی کوشل۔ تصویر:آئی این این

شادی کے بعد ہی سے کترینہ  اور وکی کوشل کا جو ڑا موضوع بحث   ہے۔ اب تک تبصروں کا سلسلہ بند نہیںہو اہے۔  وقفے وقفے سےسوشل میڈیا کا بے جا استعمال کرنے والے اس جوڑے پر طنز کررہےہیں، حالانکہ   وکی کوشل  ہی کو  سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ۔ بالی ووڈاداکارہ کے کچھ مداحوں نے  اس انتخاب پر کترینہ کو لمبی چوڑی نصیحت کی اور انہیں قابل رحم سمجھا۔  یہ بھی لکھ دیا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں ۔ وکی کوشل سے شادی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
 شاد ی کے بعدا بتدائی ہفتوں میں ان کی شادی کا مذاق بنایا گیا ۔ کسی کسی نے اس کا دفاع بھی کیا ۔ وکی کوشل کی رنگت پر بھی تبصرہ کیا گیا ۔ کچھ نے اسے بے میل جوڑا قرار دینے تک کی جرأت کی۔ سلمان خان کے مداحوں نے کہا کہ کترینہ کی شادی سلمان ہی سے ہونی چاہئے تھی۔ اس  طرح کے بہت سے تبصرے کئے گئے۔ کچھ تبصرے ایسے بھی تھے جنہیں یہاں نقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ٹویٹر ، وہاٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام پر ایسے تبصروں کا سیلاب آگیا ۔ اس پر سوشل میڈیا کے سلجھےہوئے صارفین نے مشورہ دیا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر آپ کیوں تبصرہ کررہےہیں؟ رنگت سے کیا ہوتا ہے؟  کچھ نے اسے مرد کی توہین قرار دیا ، حالانکہ مردوں کے رنگ اور نسل پر تبصرہ کرنے کیخلاف آواز بلند کرنے کا کوئی خاص رجحان نہیں ہے ۔ اب یہ الگ بات ہے کہ مر د ہی مر د کا سب سے زیادہ مذاق اڑاتے ہیں۔  خیر یہ سب سوشل میڈیا پر ہوتا رہے گا۔ اصل سوال یہ ہےکہ کیا اس رشتے سے کترینہ کیف اورو کی کوشل خوش نہیں ہیں؟ اس کا جواب تو سب سے پہلے یہ جوڑا دے گا۔ اب تک اس جوڑے نے اپنے رشتے سے متعلق کوئی صفائی نہیں دی ہے ، کیونکہ وہ مطمئن ہے ، خوش ہے ۔ ایسا لگتا  ہے کہ انہیں اپنے’ سوشل میڈیا ئی ہمدردوں‘ کی فوج سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ ان کے تبصروں سے بے خبر ہیں۔  وہ زبان حال سے کہہ رہےہیں کہ ان تبصروں نے ان کا کچھ نہیں بگاڑا ہے ، وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہےہیں ۔ ایک دوسرے سے محبت کر تے ہیں ، ٹوٹ کر چاہتے ہیں ۔ ایک دوسرے کا خیال رکھتےہیں۔ ایک معاصر اخبار نے تصویروں کی زبان سمجھنے والے ماہرین سے پوچھا کہ یہ جوڑا خوش ہے یا نہیں ؟ اس پر ان کا کہنا ہے :’’ اُن تصویروں سے پیار جھلک رہا ہے   ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا باہمی رشتہ مستحکم ہے۔   ہولی اور دوسرے مواقع کی تصویروں  سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے رشتے سے دونوں کے گھر والے بھی خوش ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK