• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور جاپان کے درمیان کرکٹ کا تاریخی مقابلہ

Updated: September 22, 2026, 1:32 PM IST | Agency | Sano

دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی۔

Team India captain Shreyas Iyer. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے کپتان شریاس ایر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم پہلی بار جاپان کا سامنا کرے گی، جب دونوں ٹیمیں منگل کو سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخی جاپان بمقابلہ ہندوستان ٹی۔۲۰؍میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔سوزوکی کپ کے تحت ہونے والا یہ ٹی۔۲۰؍ میچ ایشیائی کھیل  سے پہلے دونوں ٹیموں کیلئے آخری تیاری کا موقع ہوگا۔یہ میچ ’اسپورٹ ۷۵‘ پہل کے تحت پہلا پروگرام بھی ہوگا۔ اس پہل کا مقصد ہندوستان اور جاپان کے درمیان کھیل کے شعبے میں تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا ہے کیونکہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے ۷۵؍ سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

ہندوستان نئی دہلی میں افغانستان کے خلاف ٹی۔۲۰؍سیریز تین صفرسے جیتنے کے بعد جاپان پہنچا ہے۔ شریاس ایر ٹاپ رینک والی ٹی۔۲۰؍ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے جبکہ تلک ورما ان کے نائب ہوں گے۔ جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ اور یش ٹھاکر تیز گیند بازی کی کمان سنبھالیں گے جبکہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: گولڈ میڈل کیلئے آج ہندوستان اور سری لنکا میں ٹکر

ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کیلئے ابتدائی طور پر منتخب کی گئی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ ورون چکرورتی سائیڈ اسٹرین (پٹھوں میں کھنچاؤ) کے باعث جاپان ٹی۔۲۰؍اور ایشیائی کھیلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر وپرج نگم کو شامل کیا گیا ہے۔اس سے پہلے ہرشت رانا رانا  پٹھوں میں تکلیف کے باعث باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ یش ٹھاکر کو شامل کیا گیا تھا۔ نتیش کمار ریڈی کو بھی ایشیائی کھیلوں کی ٹیم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جاپان کی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف وہی ٹیم اتارے گی جسے اس نے اپنے ایشیائی کھیلوں کی مہم کیلئے منتخب کیا ہے۔ جاپان کیلئے ٹی۔۲۰؍میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کینڈل کادوواکی فلیمنگ میزبان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹیم میں ابراہیم تاکاہاشی اور ڈیکلان سوزوکی-میک کومب بھی شامل ہیں، جنہوں نے ۵۰؍سے زیادہ ٹی۔۲۰؍میچ کھیلے ہیں۔ہندوستان موجودہ ٹی۲۰؍ عالمی چمپئن ٹیم ہے جبکہ جاپان ۴۱؍ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK