مارول کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی آنے والی فلم’’اوینجرز:ڈومزڈے‘‘ اگرچہ ۱۸؍دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی لیکن اس کے ٹکٹ جولائی ہی میں پیشگی بک کیے جا سکیں گے۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 6:06 PM IST | Mumbai
مارول کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی آنے والی فلم’’اوینجرز:ڈومزڈے‘‘ اگرچہ ۱۸؍دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی لیکن اس کے ٹکٹ جولائی ہی میں پیشگی بک کیے جا سکیں گے۔
انتھونی روسو اور جو روسو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مارول یونیورس کے طاقتور ترین ویلن ڈاکٹر ڈوم کو متعارف کروایا جائے گا، جس کا کردار اس بار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں کرس ایونز بھی ایک بار پھر کیپٹن امریکہ کے کردار میں واپسی کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ کا جاپان کے باکس آفس پر مایوس کن آغاز: رپورٹ
اگلے ہفتے شروع ہوگی ٹکٹوں کی فروخت
رپورٹس کے مطابق کے ٹکٹ عام سنیما شوز کے لیے نہیں بلکہ صرف پریمیم فارمیٹ اسکرینز کے لیے پیشگی فروخت کیے جائیں گے۔دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق امریکہ میں ٹکٹوں کی فروخت ۲۰؍ جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ پیشگی بکنگ صرف انفینیٹی وژن سنیما گھروں کے لیے ہوگی، جو ایک جدید پریمیم اسکرین فارمیٹ ہے اور منتخب سنیما گھروں میں دستیاب ہوگا جہاں ’’اوینجرز: ڈومز ڈے‘‘ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Chris Evans, Robert Downey Jr and Chris Hemsworth in a new promo for ‘AVENGERS: DOOMSDAY’pic.twitter.com/OSCKRD5Uzv
— MCU Film News (@MCUFilmNews) July 11, 2026
فلم کا دورانیہ بھی سامنے آگیا
ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ فلم کے ممکنہ دورانیے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’’اوینجرز: ڈومز ڈے‘‘ کا دورانیہ۱۶۵؍ منٹ یعنی ۲؍ گھنٹے ۴۵؍منٹ ہوگا۔ اگرچہ ریلیز میں ابھی تقریباً پانچ ماہ باقی ہیں اور فلم کا حتمی ایڈٹ ابھی مکمل نہیں ہوا، اس لیے امکان ہے کہ ریلیز سے پہلے اس دورانیے میں معمولی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
موجودہ معلومات کے مطابق یہ فلم
’’انفینیٹی وار: اوینجرز‘‘ (۲۰۱۸ء) سے لمبی ہوگی، جس کا دورانیہ ۱۴۹؍ منٹ تھا جبکہ ’’اوینجرز: اینڈ گیم‘‘ (۲۰۱۹ء)سے چھوٹی ہوگی، جس کا دورانیہ ۱۸۱؍ منٹ تھا۔ تاہم مارول یا ڈزنی کی جانب سے اس دورانیے کی ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
’’ اوینجرز: اینڈ گیم ‘‘ دوبارہ ریلیز ہوگی
مارول کی نئی فلم کی آمد سے قبل شائقین کے لیے ایک اور تحفہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ فلمساز ۲۵؍ ستمبر کو’’اوینجرز: اینڈگیم‘‘ کو نئے نام’’اوینجرز: اینڈ گیم اینکور‘‘ کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کریں گے۔ یہ خصوصی ریلیز بھی انفینیٹی وژن فارمیٹ میں پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سیمی فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ اور ارجنٹائنا ایک بار پھر آمنے سامنے
’’اوینجرز : ڈومزڈے‘‘ سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟
باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑنے کی امید کے ساتھ آنے والی ’’اوینجرز : ڈومزڈے‘‘ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر مارول کائنات کے طاقتور ترین ویلن ڈاکٹر ڈوم کے روپ میں نظر آئیں گے۔ان کا مقابلہ کرنے کے لیے’’ اوینجرز‘‘ کی پوری ٹیم ایک بار پھر متحد ہوگی، حتیٰ کہ وہ کردار بھی واپس آئیں گے جو ماضی میں فرنچائز سے رخصت ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اس سے قبل ’’آئرن مین ‘‘ کا یادگار کردار ادا کر چکے ہیں، جبکہ ’’کرس ایونز‘‘ بھی الوداع کہنے کے بعد دوبارہ ‘‘کیپٹن امریکہ‘‘ کے روپ میں مداحوں کو نظر آئیں گے۔