ٹائیگر شراف نے اپنی اگلی فلم ’’جہان: دی لاسٹ گف‘‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس کی ہدایتکاری راہل شیٹی نے انجام دی ہے۔ اس فلم میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کے وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 06, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai
ٹائیگر شراف نے اپنی اگلی فلم ’’جہان: دی لاسٹ گف‘‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس کی ہدایتکاری راہل شیٹی نے انجام دی ہے۔ اس فلم میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کے وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ٹائیگرشراف، جنہیں آخری مرتبہ ’’سنگھم اگین‘‘ میں دیکھا گیا تھا، نے اپنی اگلی فلم ’’جہان: دی لاسٹ گفٹ‘‘کا ٹیزر ریلیز کیا ہے۔ اس مختصر فکشن فلم کی نمائش ویوز سمٹ کے دوران کی گئی تھی جس کے بعد ماحولیات اور انسانی ذمہ داری کے تعلق سے گفتگو جاری ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری راہل شیٹی نے کی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ہمدردی کی حقیقت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کے حادثاتی ’لائیک‘ سے انسٹاگرام پر اونیت کور کے فالوورز میں اضافہ
ٹائیگر شراف نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزرریلیز کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ’’کبھی کبھار اختتام نئی شروعات ہوتا ہے۔ میں اس مختصر فلم کاحصہ بننے پر بہت خوش ہوں جس کی ہدایتکاری میرے بھائی راہل نے کی ہے۔‘‘ اس فلم کو آر ڈی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جس میں شائقین کو قدرت سے قریب ہونے کی ترغیب دی گئی ہے۔
Jaan Hain to Jahaan Hain 💥💥
— TIGERSHROFF_FP__ (@vishhh_al) May 5, 2025
Sometimes the end is the new beginning
👇 this short film with such a powerful message directed by @rahuldid #Jahaan#teaseroutnow@remodsouza
@lizelleremodsouza
@rsdancestudios#TigerShroff pic.twitter.com/BGzO2Citxs
ٹیزر میں کیا ہے؟
ٹیزر کی شروعات اس طریقے سے ہوتی ہے کہ ٹائیگر شراف شہر کی سڑکوں پر بھاگ رہے ہیں۔ہر جگہ پلاسٹک ہے۔ جنگل جل رہے ہیں۔ اچانک وہ خواب سے اٹھتے ہیں اور حیران رہ جاتے ہیں۔‘‘یہ فلم ہدایتکار راہل شیٹی کیلئے ایک نیا سنگ میل ہے جس کیلئے ریمو ڈی سوزا، لیزیل ڈی سوزا اور آر ایس ڈانس اسٹوڈیو نے ان کا تعاون کیا ہے۔ فلم کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے ٹائیگر شراف نے کہا کہ ’’جہان‘‘ کا حصہ بننا میرے لئے واقعی معنی خیز تجربہ تھا۔ اس پروجیکٹ میں ہماری زمین پرفوری توجہ مرکوزکرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ میں ہمیشہ اس طرح کے مسائل کیلئے اپنی آواز اٹھانے پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ فلم ’’ویک اپ کال ہے۔‘‘ کام کے محا ذ پر ٹائیگر شراف ’’جہان ‘‘ کے علاوہ ’’باغی ۴‘‘ میں بھی نظرآئیں گے جو ’’باغی فرینچائز‘‘ کی چوتھی فلم ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری اے ہرشانے کی ہے۔