وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار’’زم زم من نسک‘‘ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (۳۳۰؍ملی لیٹر) میں آبِ زم زم سعودی عرب میں کسی بھی شہر سے گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔
EPAPER
Updated: October 18, 2025, 10:02 PM IST | Riyadh
وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار’’زم زم من نسک‘‘ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (۳۳۰؍ملی لیٹر) میں آبِ زم زم سعودی عرب میں کسی بھی شہر سے گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔
سعودی عرب نے ایک بار پھر مسجد الحرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کیلئے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار’’زم زم من نسک‘‘ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (۳۳۰؍ملی لیٹر) میں آبِ زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ یہ صرف سہولت نہیں بلکہ روحانی تحفہ ہے ایک مقدس امانت، جو اب محبت اور عقیدت کے ساتھ ہر دروازے تک پہنچائی جائے گی۔ وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ آبِ زم زم محض پانی نہیں، یہ شفا ہے، برکت ہے، دعا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے صرف چند کلکس کی مدد سے آبِ زم زم کی فراہمی ممکن ہوگی خواہ آپ مکہ میں ہوں، مدینہ میں یا سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں مقیم ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ حج سیزن میں مکہ مکرمہ کی قیام گاہوں پر زم زم وینڈنگ مشینز لگائی گئی تھیں، جہاں عازمین دن میں تین مرتبہ بوتل حاصل کر سکتے تھے۔ تاہم، اب سے یہ مقدس پانی صرف ایک ایپ کی بدولت ہر گھر اور ہر زائر تک پہنچا دی جائے گی۔