ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی ۲۰؍ سالہ بیٹی سوری کروز نے قانونی طور پر اپنے والد کا خاندانی نام کروز ہٹا کر اپنی والدہ کے درمیانی نام نویل (Noelle) کو اپنا نیا سرنیم بنا لیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 10:07 PM IST | Washington
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی ۲۰؍ سالہ بیٹی سوری کروز نے قانونی طور پر اپنے والد کا خاندانی نام کروز ہٹا کر اپنی والدہ کے درمیانی نام نویل (Noelle) کو اپنا نیا سرنیم بنا لیا ہے۔
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی ۲۰؍ سالہ بیٹی سوری کروز نے قانونی طور پر اپنے والد کا خاندانی نام کروز ہٹا کر اپنی والدہ کے درمیانی نام نویل (Noelle) کو اپنا نیا سرنیم بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دی اوڈیسی: آئی میکس ۷۰؍ ایم ایم کے تجربے پر شدید تنقید
رپورٹس کے مطابق اب ان کا قانونی نام سوری نویل (Suri Noelle) ہے۔ ’نویل‘ دراصل کیٹی ہومز کا درمیانی نام ہے، جسے سوری نے اپنی نئی شناخت کے طور پر اختیار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوری نے یہ نام کالج کے دوران ووٹر رجسٹریشن ریکارڈ میں بھی استعمال کیا، جبکہ وہ اس سے قبل ۲۰۲۴ء میں اپنی ہائی اسکول گریجویشن تقریب میں بھی خود کو سوری نویل کے نام سے متعارف کرا چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی تینوں فارمیٹس کی قیادت کی شرط پر قبول کی
یاد رہے کہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی شادی۲۰۰۶ء میں ہوئی تھی، تاہم ۲۰۱۲ء میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سے سوری کی پرورش بنیادی طور پر کیٹی ہومز نے کی، جبکہ ٹام کروز اور سوری کے درمیان طویل عرصے سے فاصلے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اگرچہ سوری یا ان کے اہلِ خانہ نے اس فیصلے کی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی، لیکن رپورٹس کے مطابق اس نام کی تبدیلی کو ان کی ذاتی شناخت قائم کرنے اور اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔