• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۵ء: ہنسل مہتا کی ’’گاندھی‘‘ کیلئے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

Updated: September 12, 2025, 8:21 PM IST | Mumbai

۵۰؍ ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (۲۰۲۵ء) میں معروف بالی ووڈ ہدایتکار ہنسل مہتا کی ویب سیریز ’’گاندھی‘‘ کا پریمیر ہوا جسے دیکھنے کے بعد ناظرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار ہنسل مہتا کی آنے والی ویب سیریز ’’گاندھی‘‘ کیلئے ۵۰؍ ویں ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں پریمیر کے بعد اس کیلئے کھڑے ہو کر تالیاں بجائح گئیں۔ اس موقع پر مرکزی اداکار پرتیک گاندھی نے کہا کہ وہ اس ردعمل سے سرشار ہیں۔ پرتیک سیریز میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر پریمیر کی تصاویر اور کلپس شیئر کیں جس میں ناظرین پریمیر کے بعد ’’گاندھی‘‘ کیلئے کھڑے ہوکر تالیاں بجارہے ہیں۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرتیک نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک بہت ہی خاص دن جب ’’گاندھی‘‘ کا ۵۰؍ ویں ٹی آئی ایف ایف میں پریمیر ہوا۔ حیرت اس وقت ہوئی جب ناظرین نے کھڑے ہوکر اس کیلئے تالیاں بجائیں۔ ‘‘

 

خیال رہے کہ ’’گاندھی‘‘ میں بھامنی اوزا، کبیر بیدی اور ٹام فیلٹن بھی ہیں۔ یہ سیریز مہاتما گاندھی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، جو رام چندر گوہا کی کتابوں `’’گاندھی بیفور انڈیا‘‘ اور ’’گاندھی: دی ایئرز دیٹ چینجڈ دی ورلڈ‘‘ پر مبنی ہے۔ یہ سیریز تین سیزن پر محیط ہے۔ ۱۸۸۸ء سے ۱۹۱۵ء کے درمیان پہلے سیزن کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۴ء میں مکمل ہوئی۔اس شو کا ایک سیزن گاندھی جی کی ابتدائی زندگی کی پیروی کرتا ہے، یعنی نوآبادیاتی ہندوستان میں ایک متجسس نوجوان۔ پھر لندن میں قانون کے ایک شرمیلے طالب علم کے طور پر، اور آخر میں ایک نوجوان وکیل کے طور پر جس نے زندگی کو بدلنے والے ۲۳؍  سال جنوبی افریقہ میں گزارے۔ اس سیریز کو اپلاس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ ۹؍ ستمبر کو پرتیک نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام فیلٹن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جسے انہوں نے ’’انگلینڈ میں اپنے پہلے دوست‘‘ کے طور پر ٹیگ کیا اور کہا کہ وہ ہندوستان میں اداکار کے آنے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ فیلٹن سیریز میں جوشیا اولڈفیلڈ کے طور پر نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK