Inquilab Logo

آنند رائے کی مراٹھی فلم ’جھما۲‘ کا ٹریلر لانچ

Updated: November 13, 2023, 3:09 PM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai

 مراٹھی فلم ’جھما‘ کی کامیابی کے بعد اس کے فلمسازوں اور ہدایتکاروں  نے اس کے دوسرے حصہ ’جھما۲‘ کا ٹریلر لانچ پیر کو لانچ کردیا۔

Trailer Launch Marathi Film ‘Jhimma 2’. Photo : INN
’جھما۲‘ کا ٹریلر لانچ۔ تصویر : آئی این این

 مراٹھی فلم ’جھما‘ کی کامیابی کے بعد اس کے فلمسازوں اور ہدایتکاروں  نے اس کے دوسرے حصہ ’جھما۲‘ کا ٹریلر لانچ پیر کو لانچ کردیا۔ یہ فلم ۲۴؍نومبر کو سنیما گھرو ں میں ریلیز ہو گی۔ بالی ووڈ کے فلمساز اور ہدایتکار آنند ایل رائے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔  
 ٹریلر لانچ کے موقع پر آنند ایل رائے بھی موجود تھے اور انہوں نے کہاکہ اس فلم سے میں کسی بھی طرح وابستہ ہونا چاہتا تھا اس لئے میں نے فلم کے ہدایتکار ہیمنت ڈھومے اس تعلق سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس فلم سے وابستہ ہوکر بہت خوش ہوں کیونکہ اس میں مراٹھی فلموں کے تجربہ کار اور نوجوان اداکار ہیں۔ 
اس فلم کو جیواسٹوڈیوز نے پیش کیاہے۔ جیو اسٹوڈیوز کے اہلکار نکھل سانے نے کہا کہ فلم کے پہلے حصہ کی کامیابی کے بعدہم نے ہدایتکار ہیمنت سے بات چیت کی اور اس کے دوسرے حصہ کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ مراٹھی زبان کی اس فلم نے کورونا کے بعد مراٹھی شائقین کو تھیٹر کا رخ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اس بار بھی امید ہےکہ شائقین اس فلم کو اتنا ہی پیار دیں گے۔ فلم کے ہدایتکار ہیمنت ڈھومے نے کہاکہ یہ فلم سیکوئل نہیں ہے بلکہ الگ ہی کہانی پیش کرتی ہے۔ ہم نے اسے پہلے حصہ سے نہیں جوڑا ہے بلکہ ایک نئی کے ساتھ فلم کو بنایاہے۔ اس کے اداکار وہی ہیں اوروہ نئے سفر پر نکل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس فلم کو ہم نے بڑی محنت سے بنایاہے اور امید کرتے ہیںکہ پچھلی فلم کے مقابلے اس فلم کو زیادہ پسند کیا جائے گا۔ 
خیال رہے کہ اس فلم کا ٹریلر بہت خوبصورت ہے اور اسے بالی ووڈ اسٹائل میں پیش کیا گیاہے۔ ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم مختلف رشتوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس فلم میں ۷؍خواتین اور ان کے ساتھ ایک مرد ہےجن کے جذبات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK