Inquilab Logo

سنیل شیٹی کی ویب سیریز’ ہنٹر‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: March 16, 2023, 12:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی آنےوالی ویب سیریز’ہنٹر‘کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی آنےوالی ویب سیریز’ہنٹر‘کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ سنیل شیٹی ہنٹرمیں ایکشن  والی شبیہ میں نظر آئیں گے۔ہنٹر ایک ایکشن سے بھرپور تھریلرمرڈر مسٹری  ہے۔ٹریلر میں سنیل شیٹی مجرموں کی پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس میںسنیل شیٹی اے سی پی وکرم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سنیل شیٹی نے انسٹاگرام پر فلم کاٹریلر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ’’خوش آمدید ہے  اے سی پی وکرم کی دنیا میں ۔ میری اس دنیا میں صرف توڑنے کی اجازت ہے، ٹوٹنا نہیں۔ ہنٹر میں    ایشا دیول بھی  نظر آئیں گی۔ ایشافلم میںفری لانس صحافی دویا کا کردار نبھا  رہی ہیں۔ وہیں  راہل دیو بھی ہیں جو انسپکٹرہڈا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کےعلاوہ  اس سیریز میں برکھا بشت، میہر آہوجا، کرن ویر شرما، سدھارتھ کھیر، گارگی ساونت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی اور پون چوپڑا بھی  نظر آئیں گے۔ پرنس دھیمان اور آلوک بترا کی ہدایت کاری میں بنی ہنٹر۲۲؍مارچ کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK