Inquilab Logo

انوپم کھیر کی فلم دی ’کشمیر فائلز‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: February 26, 2022, 1:46 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر انوپم کھیر کی آنے والی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر انوپم کھیر کی آنے والی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔انوپم کھیرنےیہ اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔انہوں نے لکھا، یہ کشمیر فائلز کا دل دہلا دینے والا ٹریلر ہے۔ اگر اس نے آپ کونہیں جھنجھوڑا توپھر … اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوٹے دل کی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔واضح رہےکہ فلم دی کشمیر فائلز۱۱؍مارچ کو سینما گھروںمیںریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں انوپم کھیر کےعلاوہ متھن چکرورتی،اتل سریواستو،پلوی جوشی، درشن کمار بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK