• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ: افغانستان کی تنزانیہ پر شاندار فتح، ۹؍ وکٹوں سے دھول چٹا دی

Updated: January 21, 2026, 8:16 PM IST | Mumbai

انڈر۱۹؍ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں میچ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تنزانیہ کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر عبرتناک ہار کا مزہ چکھا دیا۔ افغانستان کی اس فتح میں نورستانی عمرزئی کی تباہ کن باؤلنگ اور فیصل شینو زادہ کی جارحانہ نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Afghanistan Player.Photo:INN
افغان کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

انڈر۱۹؍ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں میچ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تنزانیہ کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر عبرتناک ہار کا مزہ چکھا دیا۔ افغانستان کی اس فتح میں نورستانی عمرزئی کی تباہ کن باؤلنگ اور فیصل شینو زادہ کی جارحانہ نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تنزانیہ کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ افغان گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے تنزانیہ کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم ۳۶؍ اوورز میں محض ۸۵؍رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تنزانیہ کی جانب سے آگسٹینو موامیلے ۱۴؍ رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ریحان عاطف نے ۱۱؍ اور کپتان لکش بکرانیا نے ۱۰؍ رنز بنائے۔ ٹیم کے بقیہ بلے باز دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
افغانستان کی جانب سے نورستانی عمرزئی نے قہر ڈھاتی ہوئی گیند بازی کی اور صرف۷؍ اوورز میں ۹؍ رنز دے کر۵؍وکٹیں حاصل کیں۔ عزیر اللہ نیازی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ۳؍ اوورز میں ۹؍رنز کے عوض ۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وحید اللہ زدران اور خاطر استانکزئی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔


۸۶؍ رنز کا آسان ہدف افغانستان نے محض ۴ء۱۲؍ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز خالد احمد زئی۱۴؍ رنز بنا کر پانچویں اوور میں آؤٹ ہوئے، جس کے بعد فیصل شینو زادہ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے ۳۴؍گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۵؍ رنز بنائے۔ عثمان سادات ۱۶؍رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تنزانیہ کی جانب سے واحد وکٹ خالدی جمعہ نے حاصل کی۔افغانستان نے یہ مقابلہ ۲۲۴؍ گیندیں قبل ہی جیت کر اپنی رن ریٹ میں زبردست بہتری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دیپندر گوئل ایٹرنل کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ، البندر ڈھنڈسا کو عہدہ ملا

نمبر تین پر بیٹنگ کی خواہش تھی، مگر ٹیم کی ضرورت زیادہ اہم: جیمِما
 دہلی کیپیٹلز کی کپتان جیمِما روڈرِگز نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر نمبر تین پر بیٹنگ کرنا چاہتی تھیں، لیکن بطور کپتان ٹیم کی ضرورت کو ترجیح دینا ضروری ہوتا ہے۔ ممبئی انڈینس کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں جیمِما نے یہ بات کہی۔جیمِما نے اس میچ میں  ناٹ آؤٹ۵۱؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سیزن کی اہم جیت دلائی اور پلیئر آف دی میچ بھی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے مفاد میں لورا وولفارٹ نمبر تین پر زیادہ موزوں تھیں، جبکہ وہ خود نمبر چار پر زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن :زینب سونمیز کی تاریخی پیش قدمی، تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

کپتانی کے حوالے سے جیمِما نے کہا کہ یہ ایک سیکھنے کا عمل ہے اور میدان میں فیصلے اپنے اندرونی احساس پر کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ غلطیوں سے سیکھ رہی ہیں اور وقت کے ساتھ ایک بہتر کپتان بنیں گی۔ اس سیزن میں اپنی بیٹنگ پر بات کرتے ہوئے جیمِما نے کہا کہ وہ پہلے میچز میں اننگز ختم نہیں کر پا رہی تھیں، لیکن ممبئی کے خلاف میچ جیت کر واپس آنا ان کے لیے خاص رہا۔ دہلی کیپیٹلز اس وقت دو فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK