• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیپال کو اٹلی کے خلاف تاریخی فتح کی تلاش

Updated: February 11, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں جمعرات کو دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔ سب کی نظریں نیپال پر مرکوز ہیں جس نے اپنے پہلے میچ میں سابق چیمپئن انگلینڈ کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور محض ۴؍ رنز سے شکست کھائی تھی۔

Nepali Players.Photo:INN
نیپالی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

آئی سی سی مینز ٹی  ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں جمعرات کو دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔ سب کی نظریں نیپال پر مرکوز ہیں جس نے اپنے پہلے میچ میں سابق چیمپئن انگلینڈ کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور محض ۴؍ رنز سے شکست کھائی تھی۔ اب `نیپال ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اٹلی کے مدمقابل ہوں گے جبکہ سری لنکا اپنے ہوم گراؤنڈ پالے کیلے میں عمان کی میزبانی کرے گا۔
انگلینڈ کے خلاف ۱۸۵؍ رنز کے تعاقب میں نیپال نے شاندار مزاحمت دکھائی۔ اوپنر کشال بھرتیل اور کپتان روہت پوڈیل نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، جبکہ دیپیندر سنگھ ایری (۴۴؍ رنز) اور لوکیش بام (۳۹؍ رنز) نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ اگرچہ وہ جیت نہ سکے، لیکن ان کی کارکردگی نے دنیا کو حیران کر دیا۔ بو لنگ میں سندیپ لامیچھانے اور نندن یادو اٹلی کے خلاف ہندوستان کی سازگار پچوں پر اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نیپال کی جیت کے امکانات ۷۵؍ فیصد ہیں۔
اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی اٹلی کی ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ۷۳؍ رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جے جے اسمتس اور میننٹی برادران نے کچھ مزاحمت ضرور دکھائی، لیکن نیپال کے متوازن بولنگ اٹیک کے سامنے ان کے بلے بازوں کو سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔ گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگامگے کو نیپال کی مضبوط بیٹنگ لائن کو روکنے کے لیے غیر معمولی بولنگ کرنی ہوگی۔
سری لنکا بمقابلہ عمان: ہوم گراؤنڈ پر برتری برقرار رکھنے کا عزم
آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد سری لنکا اب عمان کے خلاف میدان میں اترے گا۔بولنگ کے شعبے میں متھیشا پتھیرانا اور دشمنتھا چمیرا نئی گیند کے ساتھ ابتدائی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ مہیش تھیکشنا اور دشَن ہیمنتھا عمان کی بیٹنگ لائن کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگرچہ  اسپنر ونیندو ہسرنگا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دستیاب نہیں، تاہم سری لنکا کی بولنگ میں گہرائی اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اسے مضبوط پوزیشن میں رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:راجپال کی مدد کے لیے سلمان اور اجے دیوگن بھی آگے آئے

دوسری جانب عمان کی ٹاپ آرڈر، جس کی قیادت جتیندر سنگھ اور ونائک شکلا کر رہے ہیں، کو سری لنکا کے تجربہ کار اٹیک کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔ سفیان محمود اور ندیم خان کی کارکردگی میزبان ٹیم کی برتری محدود کرنے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین سری لنکا کو اس مقابلے میں ۹۵؍ فیصد فتح کا مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین سری لنکا کو ۹۵؍ فیصد جیت کا فیوریٹ قرار دے رہے ہیں۔سفیان محمود کو نئی گیند سے وکٹ لینا ہوگا کیونکہ اگر لنکن بلے باز سیٹ ہو گئے تو  انہیں روکنا ناممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی دالوں اور زرعی پیداوار کو بھی ٹیرف میں راحت

پالے کیلے کی بیٹنگ فرینڈلی وکٹ ہائی اسکورنگ میچوں کا اشارہ دے رہی ہیں۔شروع میں فاسٹ بولرس  کو سوئنگ، بعد میں اسپنرس کو ٹرن ملتا ہے دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بولنگ مشکل ہو سکتی ہے ٹاس جیتنے والے کپتان پچ کی نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK